جب یہ جانِ حزیں وقفِ آلام ہوئی رضی ترمزی

جب یہ جانِ حزیں وقفِ آلام ہوئی وہ ساعت کیسے کیسے بدنام ہوئی دل میں میٹھے میٹھے درد کے پھول کھلے پھر یادوں کی ہوا چلی پھر شام ہوئی تیری خاطر تیرا نام نہ لیتے تھے لیکن چپ کی بات بہت بدنام ہوئی ہائے وہ کیسا خواب تھا برسوں بیت گئے جب سے آنکھیں کھولیں مزید پڑھیں

اداؔ جعفری صاحبہ یومِ ولادت 22؍اگست

22؍اگست 1924 *مشہور و معروف شاعرہ ” اداؔ جعفری صاحبہ “ کا یومِ ولادت…* *عزیز جہاں* نام اور *اداؔ* تخلص ہے۔ *۲۲؍اگست۱۹۲۴ء* کو *بدایوں* میں پیدا ہوئیں۔ پہلے *اداؔ بدایونی* کے نام سے شعر کہتی تھیں۔ شادی کے بعد *اداؔ جعفری* ہوگئیں۔لڑکپن سے آپ کو شعروشاعری سے شغف تھا۔ ادا جعفری نے بارہ تیرہ برس مزید پڑھیں

ظہور نظرؔ یومِ ولادت22؍اگست

22؍اگست 1923 *انجمن ترقی پسند مصنفین کے سکریٹری، مقبول نغمہ نگار اور شاعر” ظہور نظرؔ صاحب “ کا یومِ ولادت…* نام *ظہور احمد* اور تخلص *نظرؔ* ہے۔ *۲۲؍اگست ۱۹۲۳ء* کو *ساہیوال* میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے الیکٹریشن کے فرائض انجام دیئے، ٹھیکیداری اورکاشتکاری کی، ہوٹل میں نوکری کی، مرغیاں پالیں اور مزدوری کی۔باقاعدہ تعلیم جاری مزید پڑھیں

جماعت اسلامی کے اسی(80) سال

آج سے ٹھیک اسی (80)سال پہلے لاہور میں 26 اگست 1941ء کو ایک منفرد جماعت کی بنیاد رکھی گئی ، جس کے آغاز میں 75 افراد نے مولانا سید ابو الاعلیٰ مودودی یرحمه اللہ کے ہاتھ پر بیعت کرکے اللہ ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور نظم جماعت اسلامی سے وفاداری کا حلف مزید پڑھیں

معین احسن جذبیؔ یومِ ولادت 21؍اگست

21؍اگست 1912 *ممتاز ترین ترقی پسند شاعروں میں نمایاں، فیض احمد فیضؔ کے ہم عصر کلاسیکی شعری روایت کے مشہور شاعر” معین احسن جذبیؔ صاحب “ کا یومِ ولادت…* *معین احسن جذبیؔ* کا شمار ممتاز ترین ترقی پسند شاعروں میں ہوتا ہے۔ لیکن تحریک اور اور اس کے ادبی وسماجی نظریات سے جذبی کی وابستگی مزید پڑھیں

ظہیرؔ کاشمیری یومِ ولادت 21؍اگست

21؍اگست 1919 *کالم نگار، نقاد اور ممتاز ترقی پسند شاعر” ظہیرؔ کاشمیری صاحب “ کا یومِ ولادت…* نام *پیرزادہ غلام دستگیرظہیر* اور تخلص *ظہیرؔ* تھا۔ *۲۱؍اگست ۱۹۱۹ء* کو *امرتسر* میں پیدا ہوئے۔ کشمیر ان کا آبائی وطن تھا۔انگریزی میں ایم اے کیا۔ گیارہ برس کی عمر سے شعر گوئی کی ابتدا ہوگئی تھی۔تقسیم ہند سے مزید پڑھیں

قرۃ العین یوم وفات 21 اگست

🌹 👇 آج اردو ادب کی ممتاز ناول نگار اور افسانہ نگار اور معروف نثر نگار محترمہ قرۃ العین صاحبہ کا 14 واں یوم وفات ہے 🌹👇 تاریخ ولادت : 20 جنوری 1926ء علی گڑھ انڈیا تاریخ وفات : 21 اگست 2007ء نویڈہ (دہلی) انڈیا قرۃ العین حیدر بھارت میں مقیم اردو ادب کی معروف مزید پڑھیں

محمد مرسی پیدائش 8 اگست

محمد مرسی (مکمل نام عربی زبان میںمحمد مرسي عيسى العياط، اگست 1951ء – 17 جون 2019ء) مصر کے سیاست دان اور 30 جون 2012ء تا 3 جولائی 2013ء مصر کے پانچویں صدر بھی رہے۔ عبدالفتاح السیسی نے انہیں ایک طویل عوامی مظاہرے کے بعد 2013ء مصری فوجی تاخت کے دوران میں انہیں معزول کر کے مزید پڑھیں

راشد منہاس وفات 20 اگست

اعزازِ نشان حیدر حاصل کرنے والے پائلٹ آفیسر۔ کراچی میں پیدا ہوئے۔ منہاس راجپوت گوت گھرانے کے چشم و چراغ تھے۔ 1968ء میں سینٹ پیٹرک سکول کراچی سے سینئر کیمبرج کیا۔ خاندان کے متعدد افراد پاکستان کی بری بحری اور فضائی افواج میں اعلیٰ عہدوں پر فائز تھے۔ انھوں نے بھی اپنا آئیڈیل فوجی زندگی مزید پڑھیں

استاد قمرؔ جلالوی یومِ ولادت 19؍اگست

19؍اگست 1884 *کئی مقبولِ عام شعروں کے خالق اور استاد شاعر ” استاد قمرؔ جلالوی صاحب “ کا یومِ ولادت…* *قمرؔ جلالوی* نام *سیّد محمد حسین*، *قمرؔ* تخلص *١٩؍اگست ١٨٨٤ء* میں قصبہ *جلالی، ضلع علی گڑھ* میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے بچپن میں *سیّد زندہ علی* سے باقاعدہ اردو اور فارسی کی تعلیم حاصل کی۔ مزید پڑھیں