ضیاؔ فتح آبادی وفات 19؍اگست

19؍اگست 1986 *افسانہ نگار، تنقید نگار اور استاد شاعر سیمابؔ اکبر آبادی کے شاگرد،” ضیاؔ فتح آبادی “ کی برسی…* *ضیاء فتح آبادی* کا اصل نام *مہر لال سونی* تھا۔ وہ *کپورتھلہ، پنجاب* میں اپنے ماموں *شنکر داس پوری* کے گھر *٩؍فروری ١٩١٣ء* کو پیدا ہوئے۔ وہ ایک اردو نظم نگار و غزل گو شاعر مزید پڑھیں

گلزارؔ یومِ پیدائش18؍اگست

18؍اگست 1936 *اردو نغمہ نگاری کو نئی جہت دینے والے مشہور و معروف شاعر ” گلزارؔ صاحب“ کا یومِ پیدائش…* نام *سمپورن سنگھ کالرا*، اور تخلص *گلزارؔ* ہے۔ *18؍اگست 1936ء* کو *دینہ ضلع جہلم پاکستان* میں پیدا ہوئے۔ تقسیم کے سبب ہندوستان نقل مکانی کی۔ کالج کے دور میں مالی مشکلات کے باعث، تعلیم ادھوری مزید پڑھیں

بشرؔ نواز یومِ ولادت 18 اگست

 18؍اگست 1935 *نقاد ، ادیب ، نغمہ نگار،ممتاز ترقی پسند شاعر اور فلم ‘ بازار ‘ کے گیت ” کرو گے یاد تو ہر بات یاد آئیگی” کے لئے مشہور شاعر ” بشرؔ نواز صاحب “ کا یومِ ولادت…* *امین نواز خاں* کے بیٹے،معروف نقاد،ادیب ،ہجو گو،ممتازشاعراور نغمہ نگار *بشارت نواز خاں* دنیائے ادب میں مزید پڑھیں

اخترؔ انصاری اکبر آبادی یومِ وفات 18؍اگست

18؍اگست 1985 *نظم نگار، افسانہ نگار، تنقید نگار اور اردو ادب کے استاد شاعر” اخترؔ انصاری اکبر آبادی صاحب“ کا یومِ وفات…* *اخترؔ انصاری* کا نام *محمد ایوّب انصاری* تھا ، *اخترؔ* تخلص اختیار کیا ۔ *۵ا؍اگست ۱۹۲۰* کو *آگرہ* میں پیدا ہوئے ۔ تقسیم ملک کے بعد کراچی ہجرت کرگئے ۔ ادبی دنیا میں مزید پڑھیں

جاں نثاراخترؔ یومِ وفات 18؍اگست

18؍اگست 1976 *نغمہ نگار اور اہم ترقی پسند شاعر ”جاں نثار اخترؔ“ کا یومِ وفات…* نام *سیّد جاں نثار حسین رضوی* *اخترؔ* تخلص تھا۔ *8؍فروری 1914ء* کو *گوالیار* میں پیدا ہوئے۔ ان کا آبائی وطن *خیرباد (یوپی)* ہے۔ جاں نثار نے ابتدائی تعلیم وکٹوریہ کالجیٹ ہائی اسکول گوالیار میں حاصل کی اور وہیں سے 1930ء مزید پڑھیں

خواجہ عزیز الحسن مجذوبؔ یومِ وفات17؍اگست

17؍اگست 1944 *شاعرِ جذب و حقیقیٔ عشق، ممتاز اور صوفی شاعر” خواجہ عزیز الحسن مجذوبؔ صاحب “ کا یومِ وفات…* نام *خواجہ عزیز الحسن غوری*، تخلص *مجذوبؔ* ۔ تاریخی نام *مرغوب احمد* ۔ *۱۲؍جون ۱۸۸۴ء کو ادرئی ، ضلع جالوں (یوپی)* میں پیدا ہوئے۔ تربیت خالص دینی اور مشرقی طرز پر ہوئی۔ علی گڑھ سے مزید پڑھیں

امداد امام اثرؔ یومِ ولادت 17؍اگست 1849

17؍اگست 1849 *اپنی رجحان ساز تنقیدی کتاب “کاشف الحقائق” کے لیے مشہور، ناول نگار، انگریزوں نے شمس العلماء اور نواب کے خطاب سے نوازا اور بہارِستان سخن کے معروف شاعر” امداد امام اثرؔ صاحب “ کا یومِ ولادت…* *’ کاشف الحقائق‘* اور ان دو اہم کتابوں کے مصنف کا نام *نواب سید امداد امام اثرؔ* مزید پڑھیں

شیخ نور محمد انتقال 17 اگست

شیخ نور محمد علامہ اقبال کے والد اور ڈاکٹر جاوید اقبال کے دادا تھے۔ ان کا تعلق شیخ خاندان سے تھا۔ نور محمد کی شادی امام بی بی سے 1874ء میں ہوئی۔ ان کی شادی موضع سمبڑیال (موجود تحصیل) کے ایک کشمیری گھرانے میں ہوئی۔ شادی کے تھوڑے عرصے بعد ان کے سسرال والے بھی مزید پڑھیں

جنرل ضیاء الحق کا سی 130 ہرکولیس طیارہ بہاولپور میں گر کر تباہ ہو گیا 17 اگست

جنرل محمد ضیاء الحق (12 اگست 1924ء تا 17 اگست 1988ء) پاکستان کی فوج کے سابق سربراہ تھے جنھوں نے 1977ء میں اس وقت کے پاکستانی وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت کا تختہ الٹا کر مارشل لا لگایا اور بعد ازاں صدارت کا عہدہ سنبھالا۔ وہ تا دم وفات، سپاہ سالار اور صدرات، مزید پڑھیں

نظیرؔ اکبر آبادی یومِ وفات 16؍اگست

16؍اگست 1830 *میر تقی میرؔ کے ہم عصر اور با کمال شاعر” نظیرؔ اکبر آبادی “ کا یومِ وفات…* *نظیرؔ اکبر آبادی* کا نام *سیّد ولی مّحمد* تھا *نظیرؔ* تخلص کرتے تھے ۔ *۱۷۳۵ء* میں *دلی* میں پیدا ہوئے ، نظیر اپنے والدین کی تیرہویں اکلوتی نرینہ اولاد تھے نظیر کی پیدائش پر بڑی دھوم مزید پڑھیں