اسلام آباد کو پاکستان کا دار الخلافہ بنا دیا گیا 1 اگست

اسلام آباد پاکستان کا دار الحکومت ہے۔1958ء تک پاکستان کا دار الحکومت کراچی رہا۔ کراچی کی بہت تیزی سے بڑھتی آبادی اور معاشیات کی وجہ سے دار الحکومت کو کسی دوسرے شہر منتقل کرنے کا سوچا گیا۔ 1958ء میں اس وقت کے صدر ایوب خان نے راولپنڈی کے قریب اس جگہ کا انتخاب کیا اور مزید پڑھیں

وزیر الحسن عابدی ولادت 1 اگست

پروفیسر سید وزیر الحسن عابدی (پیدائش: یکم اگست، 1913ء- وفات: 29 جون، 1979ء) فارسی زبان و ادب کے ممتازعالم، اورینٹل کالج لاہور میں فارسی کے پروفیسر ، غالب شناس، محقق اور مترجم تھے۔ وزیر الحسن عابدی یکم اگست 1913ء کو موضع پیدی، بجنور، اتر پردیش، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم بجنور میں حاصل مزید پڑھیں

فہد بن عبدالعزیز آل سعود وفات 1 اگست

فہد بن عبد العزیز آل سعود سعودی عرب کے فرمانروا۔ امریکا کے اہم اتحادی اور ہم نوا۔ 1975 میں ولی عہد بننے سے پہلے سعودی عرب کے وزیر تعلیم رہے۔ 1982 میں اپنے بھائی شاہ خالد کی وفات کے بعد سعودی کے بادشاہ مقرر ہوئے۔ خلیج کی جنگ میں عراق کے خلاف امریکا کے اہم مزید پڑھیں

ن ۔ م راشدؔ یومِ ولادت یکم؍اگست

یکم؍اگست 1910 *جدید اردو شاعری کے بنیاد سازوں میں شمار، عظیم نظم نگار اور ممتاز شاعر” ن ۔ م راشدؔ صاحب “ کا یومِ ولادت…* *ن۔م۔ راشدؔ* کا اصل نام *نذر محمد* تھا۔ وہ *یکم؍اگست 1910ء* کو *اکال گڑھ ضلع گوجرانوالہ* میں پیدا ہوئے تھے۔ *علامہ اقبالؔ* کی وفات کے بعد اردو شاعری جن شعرا مزید پڑھیں

شہزادؔ احمد یومِ وفات یکم؍اگست

یکم؍اگست 2012 *نئی اردو غزل کے اہم ترین پاکستانی شاعروں میں نمایاں شاعر” شہزادؔ احمد صاحب “ کا یومِ وفات…* نام *شہزاد احمد* اور تخلص *شہزادؔ* ہے۔ *۱۶؍اپریل ۱۹۳۲ء* کو *امرتسر* میں پید ا ہوئے۔ گورنمنٹ کالج لاہور سے ایم اے(نفسیات) اور پھر ایم اے(فلسفہ) کی ڈگریاں حاصل کیں۔ ۱۹۵۸ ء تھل ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں مزید پڑھیں

عدیمؔ ہاشمی یومِ ولادت یکم؍اگست

یکم؍اگست 1946 *مقبول پاکستانی شاعر جنہوں نے عوامی تجربات کو آواز دی، نظم نگار اور ممتاز شاعر” عدیمؔ ہاشمی صاحب “ کا یومِ ولادت…* نام *فصیح الدین* اور تخلص *عدیمؔ* تھا۔ *یکم؍اگست ۱۹۴۶ء* کو *فیروزپور (بھارت)* میں پیدا ہوئے۔ فیصل آباد میں نشوونما ہوئی۔ ۱۹۷۰ء میں لاہور آگئے۔ ان کا کلام ادبی جریدوں میں باقاعدگی مزید پڑھیں

مینا کماری یومِ ولادت یکم؍اگست

یکم؍اگست 1932 *سنجیدہ عظیم اداکارہ، ملکٔہِ جذبات، المعروف ملکٔہ غم اور مشہور شاعرہ ” مینا کماری نازؔ صاحبہ “ کا یومِ ولادت…* اپنی سنجیدہ اداکاری سے ناظرین کے دلوں کو چھو لینے والی عظیم اداکارہ *مینا کماری* حقیقی زندگی میں *’’ملکہِ جذبات‘‘* کے نام سے مشہور ہوئیں لیکن وہ چھ ناموں سے جانی جاتی تھیں۔ مزید پڑھیں

علی سردار جعفری یومِ وفات یکم؍اگست

یکم؍اگست 2000 *ممتاز ترین ترقی پسند شاعروں میں نمایاں، نقاد اور مشہور شاعر” علی سردار جعفری صاحب “ کا یومِ وفات…* *علی سردار جعفری، ٢٩؍نومبر١٩١٣ء* میں *ضلع بلرام پور، گونڈا، یو پی* میں پیدا ہوئے ۔ انہیں لکھنؤ کے ایک مذہبی ماحول میں لایا گیا تھا۔ انہوں نے ماسٹرز کی ڈگری لکھنؤ یونیورسٹی سے حاصل مزید پڑھیں

اسلمؔ کولسری یومِ پیدائش یکم؍اگست

یکم؍اگست 1946 *معروف شاعر” اسلمؔ کولسری صاحب “ کا یومِ پیدائش…* *اسلمؔ کولسری*، *یکم؍اگست 1946ء* کو *کولسر، ( اوکاڑہ) پاکستان* میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور لیبارٹری سپروائزر کیا اور بعد میں لاہور چلے گئے جہاں انہوں نے ایک اخبار *’مشرق’* کے لیے کام کیا۔ اسلم نے اردو سائنس بورڈ میں مزید پڑھیں

وفاؔ ملک پوری ولادت 1 اگست

یکم اگست 1923 *’صبح نو’ کے مدیر اور معروف شاعر” وفاؔ ملک پوری “ کا یومِ ولادت…* اصل نام *سید عباس علی رضوی* تھا ان کی پیدائش *یکم اگست ۱۹۲۳ء* کو *ملک پور، دربھنگہ* میں ہوئی ۔ فاضل کی سند حاصل کی ۔ ۱۹۳۵ سے شاعری شروع کی ۔ *وفاؔ* نے مرثیے کے علاوہ اور مزید پڑھیں