سلیم احمد پیدائش27 نومبر

سلیم احمد (پیدائش: 27 نومبر، 1927ء – وفات: یکم ستمبر، 1983ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے مشہور و معروف شاعر، نقاد، ڈراما نویس اور کالم نگار تھے۔ سلیم احمد 27 نومبر، 1927ء کو قصبے کھیولی، بارہ بنکی ضلع، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ وہیں سے میٹرک پاس کیا اور میٹرک کے بعد میرٹھ مزید پڑھیں

ایم اسلم وفات 23 نومبر

ایم اسلم (پیدائش: 6 اگست، 1885ء- وفات: 23 نومبر، 1983ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے مشہور و معروف ناول نگار، افسانہ نگار اور شاعر تھے جو اپنی تاریخی ناول نگاری کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔ ایم اسلم 6 اگست، 1885ء کو لاہور کے ایک معزز خاندان میں پیدا ہوئےان کا اصل نام مزید پڑھیں

جمیل الدین عالی وفات 23 نومبر

جمیل الدین عالی (20 جنوری، 1925ء – 23 نومبر، 2015ء)اردو کے مشہور شاعر، سفرنامہ نگار، کالم نگار، ادیب اور کئی مشہور ملی نغموں کے خالق تھے۔ نوابزادہ مرزا جمیل الدین عالی، ہزہائی نس نواب سر امیر الدین احمد خان فرخ مرزا آف لوہارو کے ساتویں صاحبزادے ہیں۔ 20 جنوری 1925ء کو دہلی میں پیدا ہوئے۔ مزید پڑھیں

وحید مراد وفات 23 نومبر

وحید مراد ( 2 اکتوبر، 1938ء – 23 نومبر، 1983ء ) ایک نامور پاکستانی فلم اداکار، پروڈیوسر اور سکرپٹ رایٹر تھے۔ وحیدمراد جنوبی ایشیا کے سب سے زیادہ مشہور اور بااثر اداکاروں میں سے ایک سمجھے جاتے ہیں۔ وحید مراد کراچی میں پیدا ہؤے تھے۔ وہ فلم تقسیم کار نثار مراد کے اکلوتے بیٹے تھے۔ مزید پڑھیں

عمر بن خطاب وفات 6 نومبر

ابوحفص عمر فاروق بن خطاب عدوی قرشی (586ء/590ء، مکہ – 6 نومبر 644ء، مدینہ) ابوبکر صدیق کے بعد مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ راشد، محمد مصطفی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے سسر اور تاریخ اسلام کی اہم ترین شخصیات میں سے ایک ہیں۔ عمر بن خطاب عشرہ مبشرہ میں سے ہیں، ان کا شمار مزید پڑھیں

ریشماں وفات 3 نومبر

ریشماں (ولادت:1947ء – وفات:3 نومبر 2013ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والی کی ایک مشہور لوک گلوکارہ تھیں جو پاکستان کے علاوہ ہندوستان میں بھی مقبول ہیں۔ ان کا ایک مشہور گانا لمبی جدائی زبان زد عام ہے۔ آپ کو پاکستان کا تیسرا سب سے بڑا اعزاز اور سویلین ایوارڈ ستارۂ امتیاز سے دیا گیا۔ وہ مزید پڑھیں

رسول حمزہ توف وفات 3 نومبر

رسول حمزہ تووچ حمزہ توف Rasul Gamzatovich Gamzatov (پیدائش:28 ستمبر 1923ء – وفات: 3 نومبر 2003ء ) روسی جمہوریہ داغستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ عوامی شاعراور نثرنگار ہیں۔ رسول حمزہ توف سوویت یونین کی جمہوریہ داغستان کے آوار گاؤں سدا میں مشہور شاعر حمزہ سداسا کے گھر 28 ستمبر 1923ء پیدا ہوئے۔ رسول حمزہ مزید پڑھیں

میراجی وفات 3 نومبر

میراجی، جن کا اصل نام محمد ثناء اللہ تھا۔ منشی محمد مہتاب الدین کے ہاں 25 مئی، 1912ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ پہلے ”ساحری“ تخلص کرتے تھے۔ لیکن ایک بنگالی لڑکی ”میرا سین“ کے یک طرفہ عشق میں گرفتار ہو کر ”میراجی“ تخلص اختیار کر لیا۔ میراجی کی ذات سے ایسے واقعات وابستہ ہیں مزید پڑھیں

مولانا سمیع الحق وفات: 2 نومبر

مولانا سمیع الحق (پیدائش: 18 دسمبر 1937ء— وفات: 2 نومبر 2018ء) ایک پاکستانی مذہبی اسکالر، عالم اور سیاست دان تھے۔ ان کا طالبان کے رہنما ملا ملا عمر کے ساتھ قریبی تعلق تھا۔ مولانا سمیع الحق صاحب اس وقت دار العلوم حقانیہ کے مہتمم اور سربراہ تھے۔ دار العلوم دحقانیہ ایک دینی درس گاہ ہے مزید پڑھیں

غلام عباس (افسانہ نگار)وفات 2 نومبر

غلام عباس 17 نومبر 1909ء میں امر تسر (چند محققین کی رائے میں 1907) میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم لاہور کے دیال سنگھ ہائی اسکول سے حاصل کی ۔ لکھنے لکھانے کا شوق فطرت میں داخل تھا۔ ساتویں جماعت میں ایک کہانی “بکری” لکھی۔ کہانی استاد محترم مولوی لطیف علی کو دکھائی۔ جنھوں نے حوصلہ مزید پڑھیں