وہ باتیں تری وہ فسانے ترے عبدالحمید عدم

وہ باتیں تری وہ فسانے ترے شگفتہ شگفتہ بہانے ترے بس اک داغِ سجدہ مری کائنات جبینیں تری آستانے ترے بس اک زخمِ نظّارہ، حصہ مرا بہاریں تری آشیانے ترے فقیروں کا جمگھٹ گھڑی دو گھڑی شرابیں تری بادہ خانے ترے ضمیرِ صدف میں کرن کا مقام انوکھے انوکھے ٹھکانے ترے بہار و خزاں کم مزید پڑھیں

نگاہ برق نہیں چہرہ آفتاب نہیں جلیل مانک پوری

نگاہ برق نہیں چہرہ آفتاب نہیں وہ آدمی ہے مگر دیکھنے کی تاب نہیں گنہ گنہ نہ رہا اتنی بادہ نوشی کی اب ایک شغل ہے کچھ لذت شراب نہیں ہمیں تو دور سے آنکھیں دکھائی جاتی ہیں نقاب لپٹی ہے اس پر کوئی عتاب نہیں پیے بغیر چڑھی رہتی ہے حسینوں کو وہاں شباب مزید پڑھیں

مرے نالے نے گلشن میں نئی طرزِ فغاں رکھ دی *حسن علی امام*

*غزل* مرے نالے نے گلشن میں نئی طرزِ فغاں رکھ دی میں گویا کیا ہوا گویا کہ ہر منہ میں زباں رکھ دی اندھیروں کے مقابل اپنی جانِ ناتواں رکھ دی کہ اک جگنونے تمہیدِ چراغِ ضوفشاں رکھ دی کشش اک جستجو کے واسطے شایانِ شاں رکھ دی سجا کر میرے آگے وسعتِ کون ومکاں مزید پڑھیں

جو گزری مجھ پہ مت اس سے کہو ہوا سو ہوا سودا

جو گزری مجھ پہ مت اس سے کہو ہوا سو ہوا بلا کشان محبت پہ جو ہوا سو ہوا مبادا ہو کوئی ظالم ترا گریباں گیر مرے لہو کو تو دامن سے دھو ہوا سو ہوا پہنچ چکا ہے سر زخم دل تلک یارو کوئی سبو کوئی مرہم رکھو ہوا سو ہوا خدا کے واسطے مزید پڑھیں

میراجی وفات 3 نومبر

میراجی، جن کا اصل نام محمد ثناء اللہ تھا۔ منشی محمد مہتاب الدین کے ہاں 25 مئی، 1912ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ پہلے ”ساحری“ تخلص کرتے تھے۔ لیکن ایک بنگالی لڑکی ”میرا سین“ کے یک طرفہ عشق میں گرفتار ہو کر ”میراجی“ تخلص اختیار کر لیا۔ میراجی کی ذات سے ایسے واقعات وابستہ ہیں مزید پڑھیں

جب ترے شہر سے گزرتا ہوں سیف الدین سیف

کس طرح روکتا ہوں اشک اپنے کس قدر دل پہ جبر کرتا ہوں آج بھی کارزار ہستی میں جب ترے شہر سے گزرتا ہوں اس قدر بھی نہیں مجھے معلوم کس محلے میں ہے مکاں تیرا کون سی شاخ گل پہ رقصاں ہے رشک فردوس آشیاں تیرا جانے کن وادیوں میں اترا ہے غیرت حسن مزید پڑھیں

*میری داستانِ حسرت وہ سُنا سنا کے روئے سیف الدین سیف

*میری داستانِ حسرت وہ سُنا سنا کے روئے* *مجھے آزمانے والے مجھے آزما کے روئے* *کوئی ایسا اہلِ دل ہو کہ افسانہ محبت* *میں اُسے سنا کے روؤں وہ مجھے سنا کے روئے* *مِری آرزو کی دنیا دلِ ناتواں کی حسرت* *جسے کھو کے شادماں تھے اسے آج پا کے روئے* *تِری بے وفائیوں پر، مزید پڑھیں

میلہ رام وفاؔ وفات 19؍ستمبر

19؍ستمبر 1980 *پنجاب کے راج کوی ،نامور صحافی ،شاعر اور ناول نویس” میلہ رام وفاؔ “ کی برسی…* *پنڈت بھگت رام* کے بیٹے اور *پنڈت جے داس* کے پوتے،ناول نویس ،شاعر،صحافی اورحکومت پنجاب سے راج کوی کاخطاب پانے والے *پنڈت میلہ رام،میلہ رام وفاؔ* کےنام سےجانےجاتےہیں۔ *٢٦؍جنوری ١٨٩٥ء* کوگاؤں *ديپو كےضلع سیالکوٹ* میں پیداہوئے۔بچپن میں مزید پڑھیں

خماؔر بارہ بنکوی یومِ ولادت 19؍ستمبر

19؍ستمبر 1919 *مقبول عام شاعر، فلم نغمہ نگار، باکمال، صاحبِ طرز غزل گو اور ممتاز شاعر” خماؔر بارہ بنکوی صاحب “ کا یومِ ولادت…* نام *محمد حیدرخاں* اور تخلص *خماؔر* تھا۔ *۱۹؍ستمبر ۱۹۱۹ء* کو *بارہ بنکی (اودھ)* میں پیدا ہوئے۔ اردو اور فارسی کی تعلیم گھر پر حاصل کی۔اس کے بعد انگریزی اسکول میں داخلہ مزید پڑھیں

عابد علی عابدؔ یومِ ولادت 17؍ستمبر

17؍ستمبر 1906 *ممتازترین پاکستانی نقادوں میں شامل اور معروف شاعر” عابد علی عابدؔ صاحب “ کا یومِ ولادت…* اردو میں جن لوگوں نے ایک وسیع تر ادبی ، سماجی اور تہذیبی آگہی کےساتھ تنقید لکھی ہے ان میں ایک نام عابد علی عابد کا بھی ہے۔ عابد علی عابد اردو کے ساتھ فارسی اور انگریزی مزید پڑھیں