سبز پرچم وطن چاند تارا وطن احسان دانش

سبز پرچم وطن چاند تارا وطن
دل کی قندیل آنکھوں کا تارا وطن
ہم کو محبوب اپنا یہ پیارا وطن
روح کا جگ مگاتا ستارا وطن

سبز پرچم وطن چاند تارا وطن

یہ زمیں ہے زمینوں کا نور جبیں
اس کے کوہسار سندر ہیں چشمے حسیں
یہ ہمارا وطن ہے ہمارا وطن

سبز پرچم وطن چاند تارا وطن
اس کے آکاش تاروں سے معمور ہیں
اس کے گلشن بہاروں سےبھر پور ہیں
کس کی تقدیرہے ایسا پیا را وطن ؟
سبز پرچم وطن چاند تارا وطن

اپنا تبصرہ بھیجیں