مسجد الحرام کو نشانہ بنانے والا دہشت گرد منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، عرب میڈیا

مکہ المکرمہ: سعودی وزارت داخلہ کے سیکیورٹی ترجمان منصور الترکی کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مسجد الحرام کی سیکیورٹی کو گزند پہنچانے والا ایک منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مقام مقدس کو نقصان پہنچانے کی غرض سے تیار منصوبہ دراصل تین مختلف مقامات پر موجود دہشت گرد مزید پڑھیں

داعش نے موصل کی تاریخی مسجد کو شہید کردیا

موصل: امریکا اور عراقی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ شدت پسند تنظیم داعش نے موصل کی اس تاریخی مسجد کو شہید کردیا ہے جہاں سے 2014 میں تنظیم کے سربراہ ابوبکر البغدادی نے خود ساختہ خلافت کا اعلان کیا تھا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایک عراقی کمانڈر نے بتایا کہ داعش مزید پڑھیں

پاک فوج کے سربراہ کی ترک وزیراعظم سے ملاقات

انقرہ: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ترک وزیراعظم بنالی یلدرم سے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ترک وزیراعظم بنالی یلدرم سے ملاقات کی جس میں مزید پڑھیں

علی بابا کے بانی نے تیسری جنگ عظیم کی پیش گوئی کردی

بیجنگ: ایشیا کے امیر ترین شخص اور آن لائن مارکیٹنگ کمپنی علی بابا کے بانی جیک ما نے تیسری جنگ عظیم کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیسری جنگ عظیم کی وجہ ٹیکنالوجی میں برپا ہونے والا انقلاب ہوگا جو تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ علی بابا کے چیئرمین جیک ما نے مزید پڑھیں

کلبھوشن یادیو نے آرمی چیف سے رحم کی اپیل کردی

اسلام آباد: بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو نے پاکستان میں جاسوسی کا اعتراف کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے رحم کی اپیل کردی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو نے پاکستان میں جاسوسی میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے مزید پڑھیں

پاک فضائیہ نے بلوچستان میں دراندازی کرنے والا ایرانی ڈرون مارگرایا

کوئٹہ: پاک فضائیہ نے بلوچستان میں دراندازی کرنے والے ایرانی ڈرون کو مار گرایا۔ غیر ملکی میڈیا نے پاكستانی حكام كے حوالے سے بتايا ہے كہ پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈر نے ضلع پنجگور میں سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر ایرانی جاسوس طیارہ مارگرایا۔ بغير پائلٹ کا طیارہ پاكستانی مزید پڑھیں

سعودی عرب کے شاہ سلمان نے بیٹے کو ولی عہد مقرر کر دیا

ریاض: سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بھتیجے محمد بن نائف کو برطرف کر کے بیٹے محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کو ولی عہد مقرر کر دیا۔ سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق شاہ سلمان نے ولی عہد محمد بن نائف کو عہدے سے برطرف کر کے نائب ولی عہد مزید پڑھیں

امریکا کا پاکستان کی امداد روکنے اور ڈرون حملے تیز کرنے پر غور

واشنگٹن: امریکی حکومت افغانستان میں حملے کرنے والے عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کے لیے پاکستان میں ڈرون حملے تیز کرنے اور امداد روکنے پر غور کررہی ہے۔ بین الاقوامی خبر ایجنسی رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں امریکی حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستان میں طالبان اپنی محفوظ پناہ گاہوں سے افغانستان مزید پڑھیں

امریکی کمپنی ایف سولہ طیاروں کی بھارت میں تیاری پر آمادہ

پیرس: دفاعی ساز و سامان تیار کرنے والی معروف امریکی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن نے جدید ترین ایف سولہ جنگی طیاروں کی بھارت میں تیاری پر آمادگی ظاہر کردی جس کے بعد ان طیاروں کی بھارت میں تیاری کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایف سولہ طیاروں مزید پڑھیں

آئی سی سی ٹیم آف چیمپئنز کا اعلان، قیادت سرفراز کے سپرد

دبئی: آئی سی سی نے ٹیم آف چیمپئنز ٹرافی کا اعلان کردیا ہے اور پاکستان ٹیم کے فاتح کپتان سرفراز احمد کو آئی سی سی الیون کا کپتان بنایا گیا ہے جب کہ اوپنر فخر زمان، حسن علی اور جنید خان بھی شامل ہیں۔ ٹیم آف چیمپئنز ٹرافی کے انتخاب کیلیے قائم جیوری کے چیئرمین مزید پڑھیں