پاک فوج کے سربراہ کی ترک وزیراعظم سے ملاقات


انقرہ: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ترک وزیراعظم بنالی یلدرم سے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ترک وزیراعظم بنالی یلدرم سے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی سے متعلق امور زیر بحث آئے جب کہ ملاقات میں دونوں ملکوں کو درپیش چیلنجز کی مماثلت پر تبادلہ خیال کیا
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ نے بین الاقوامی فورمز پر حمایت پر ترک وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان قبرص کے معاملے پر ترکی کے موقف کی حمایت کرتا ہے جب کہ پاکستان ترکی کی بلا امتیازرنگ و نسل دہشتگردی کیخلاف کوششوں کی بھی حمایت کرتا ہے۔ اس موقع پر ترک وزیراعظم نے خطے اور مسلم دنیا میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کا اعادہ کیا۔
اضح رہے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ روز ترک صدر طیب اردوان اور ترک وزیردفاع سے بھی ملاقات کی تھی۔