عدالت میں تصویر بنانے پر انڈین سفارت کار کے موبائل کی ’ضبطگی‘

پاکستان میں تعینات انڈین ہائی کمیشن کے فرسٹ سیکریٹری پیوش سنگھ کا اسلام آباد ہائی کورٹ میں موبائل سے تصویر بنانے پر ان کا فون ضبط کر لیا گیا۔ انڈین سفارت کارت اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمعے کو انڈین لڑکی عظمیٰ کی وطن واپسی کے بارے میں درخواست کی سماعت سننے کے لیے آئے مزید پڑھیں

مستونگ: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے قافلے کے قریب دھماکے میں 25 افراد ہلاک

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں پاکستانی پارلیمان کے ایوانِ بالا کے ڈپٹی چیئرمین مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے کے قریب دھماکے میں 25 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ دھماکہ جمعے کی دوپہر مستونگ میں اس وقت ہوا جب جمیعت علمائے اسلام (فضل الرحمان گروپ) سے تعلق رکھنے والے مولانا عبدالغفور حیدری نماز کی ادائیگی مزید پڑھیں

ڈان لیکس کے معاملے پر پارلیمان کو یکسر نظرانداز کر دیا گیا: اعتزاز احسن

پاکستان کے ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ڈان لیکس کا معاملہ وزیر اعظم، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے درمیان طے پایا ہے لیکن اس میں پارلیمان کو یکسر نظرانداز کر دیا گیا ہے جمعہ کو سینیٹ کے اجلاس میں نکتۂ اعتراض پر بات مزید پڑھیں

’سجن جندل اور نواز شریف کی ملاقات بیک چینل ڈپلومیسی کا حصہ تھی‘

پاکستان کی سول قیادت نے فوج کے اعلیٰ حکام کو بتایا ہے کہ بھارتی تاجر سجن جندل کے ساتھ وزیراعظم نواز شریف کی حالیہ غیر رسمی ملاقات بیک چینل ڈپلومیسی کا حصہ تھی۔ بھارت میں سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والے ارب پتی تاجر سجن جندل نے اپنے چند دوستوں اور رشتہ داروں کے ہمراہ مزید پڑھیں

کسی نے نئے پاکستان کا حشر دیکھنا ہے تو خیبرپختونخوا چلا جائے، وزیراعظم

چیچہ وطنی: وزیراعظم نوازشریف نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہےکہ آپ ایک صوبہ دیا گیا مگر افسوس وہاں نہ اسپتالوں کی کوئی حیثیت ہے اور نہ سڑکیں بن رہی ہیں لہٰذا کسی نے نئے پاکستان کا حشر دیکھنا ہے تو خیبرپختونخوا چلا جائے۔ چیچہ وطنی میں مسلم لیگ (ن) کے جلسے سے مزید پڑھیں

ایران نے بھی پاکستان سے کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی مانگ لی

کوئٹہ: ایرانی حکومت نے پاکستان سے درخواست کی ہے کہ اس کی ایجنسیوں کو پاکستان میں گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو تک رسائی دی جائے۔ کلبھوشن یادیو کو پاکستان کے حساس اداروں نے گزشتہ سال گرفتار کیا تھا اور تفتیش کے دوران اس نے ایران کے راستے پاکستان میں داخل ہونے کا اعتراف بھی کیا مزید پڑھیں

پریس ریلیز کوبنیاد بنا کرفوج اورحکومت کو آمنےسامنے کھڑا کردیا گیا، آئی ایس پی آر

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ ہماری پریس ریلیز کوبنیاد بنا کرفوج اورحکومت کو آمنےسامنے کھڑا کردیا گیا تاہم پاک فوج جمہوریت کی اتنی ہی تائید کرتی ہے جتنا دیگر پاکستانی کرتے ہیں۔ ڈان لیکس کے معاملے پر حتمی نوٹی فکیشن وزارت داخلہ سے جاری ہونا مزید پڑھیں

نیوز لیکس سے متعلق معاملات طے پاگئے

اسلام آباد: اعلیٰ ترین سول اور عسکری قیادت کے درمیان ڈان لیکس سے متعلق معاملات طے پاگئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیر اعظم نواز شریف سے طویل ملاقات کی، اس موقع پر ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار بھی موجود تھے، مزید پڑھیں

بھارت نے کلبھوشن یادیو کی سزا کیخلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرلیا

ہیگ: بھارت نے “را” کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کی سزا کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرلیا۔ انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس نے ٹوئٹ کے ذریعے آگاہ کیا ہے کہ بھارت نے کلبھوشن یادیو کی سزا پر عملدرآمد رکوانے کے لئے اپیل کی ہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ کلبھوشن یادیو کی سزا مزید پڑھیں