اسلام آباد کو پاکستان کا دار الخلافہ بنا دیا گیا 1 اگست

اسلام آباد پاکستان کا دار الحکومت ہے۔1958ء تک پاکستان کا دار الحکومت کراچی رہا۔ کراچی کی بہت تیزی سے بڑھتی آبادی اور معاشیات کی وجہ سے دار الحکومت کو کسی دوسرے شہر منتقل کرنے کا سوچا گیا۔ 1958ء میں اس وقت کے صدر ایوب خان نے راولپنڈی کے قریب اس جگہ کا انتخاب کیا اور یہاں شہر تعمیر کرنے کا حکم دیا۔ اس نئے دار الحکومت کے لیے زمین کا انتظام کیا گیا جس میں صوبہ پختونخوا اور پنجاب سے زمین لی گئی۔ عارضی طور پر دار الحکومت کو راولپنڈی منتقل کر دیا گیا اور یکم اگست 1960ء اسلام آباد کو پاکستان کا دار الخلافہ بنا نے کے ساتھ اسلام آباد میں ترقیاتی کاموں کا آغاز ہوا۔ شہر کی طرز تعمیر کا زیادہ تر کام یونانی شہری منصوبہ دان Constantinos A. Doxiadis نے کیا۔ 1968ء میں دار الحکومت کو اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔

دار الحکومت بننے کے بعد اسلام آباد نے پاکستان بھر سے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا اور ساتھ ساتھ دار الحکومت کے طور پر اس شہر نے کی اہم اجلاسوں کی ایک بڑی تعداد کی میزبانی بھی کی۔
اسلام آباد سطح مرتفع پوٹوھار میں مارگلہ پہاڑی کے دامن میں واقع ہے۔ اس کی بلندی540 میٹر (1,770 فٹ)۔ ہے۔ یہ شہر اور قدیم شہر راولپنڈی ساتھ ہی واقع ہیں اور جڑواں شہر کہلاتے ہیں۔ ، اور دونوں کا کوئی سرحدی تعین نہیں ہے۔ اس کے شمال مشرق میں پہاڑی علاقہ مری وقع ہے اور جنوب مغرب میں ٹیکسلا کاہوٹہ، جنوب مشرق میں اٹک شمال مشرق میں یہ شہر 906 کلومربع میٹر (9.75×109 فٹ مربع)۔

اسلام آباد کی آب و ہوا پانچ موسموں پر مشتمل ہے : موسم سرما ( نومبر فروری)، موسم بہار ( مارچ اور اپریل )، موسم گرما ( مئی اور جون )، مانسون یعنی برسات ( جولائی اور اگست ) اور موسم خزاں ( ستمبر اور اکتوبر)۔ سب سے گرم مہینہ جون کا ہوتا ہے، سب سے ٹھنڈا مہینہ جنوری کا جبکہ جولائی کے مہینہ میں سب سے زیادہ بارشیں ہوتی ہیں۔ 23 جولائی2001ء کو اسلام آباد میں صرف دس گھنٹوں کو دوران میں 620 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جس نے گزشتہ 100 سال کے سب سے زیادہ بارش کے تمام ریکارڈز توڑ دیے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی جڑواں شہر ہیں اور مارگلہ کی پہاڑیوں کے قریب ہونے کی وجہ سے یہاں موسم سردیوں میں کافی سرد ہو جاتا ہے لیکن 17 جنوری 1967 کو راولپنڈی میں تاریخ کی سب سے زیادہ سردی ریکارڈ کی گئی اور اس شہر کا درجہ حرارت منفی 3.9 ڈگری ریکارڈ کیا گیا اور اسی دن اسلام آباد میں منفی 6 ڈگری سردی پڑی اور یہ ان دونوں شہروں کی سب سے شدید سردی ہے جو اب تک ریکارڈ کی گئی