پاکستان میں انٹرنیشل کرکٹ کیلئے بورڈ کسی ملک کی منت سماجت نہ کرے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان، چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی، قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور دیگر کھلاڑیوں کو چیمپیئنز ٹرافی میں شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ نواز شریف نے کہا ہے پوری مزید پڑھیں

قومی کرکٹرز کیلیے کروڑوں روپے کی ’’عیدی‘‘

کراچی: قومی کرکٹرز کیلیے کروڑوں روپے کی ’’عیدی‘‘ تیار ہے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر پاکستانی ٹیم 22 لاکھ ڈالر (تقریباً 23 کروڑ روپے) کی حقدار بنی، لیگ میچز اور سیمی فائنل میں فتح کا الگ انعام ہے، مین آف دی میچ، ٹورنامنٹ و دیگر انعامات کی رقم کا چیک بھی آئندہ ہفتے مزید پڑھیں

ورلڈ الیون رواں برس پاکستان کا دورہ کرے گی، آئی سی سی

لندن: پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی مکمل بحالی کی جانب اہم پیش رفت ہوئی ہے اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھی اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ وہ رواں برس ورلڈ الیون کو پاکستان کے دورے پر بھیجنا چاہتی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لندن مزید پڑھیں

وزیراعظم کا ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے ایک ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف نے چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی قومی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے ایک ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے چیمپئنزٹرافی جیتنے والی قومی ٹیم کو انعام دینے کا اعلان کیا ہے اور اس سلسلے میں ہر کھلاڑی کو ایک ایک کروڑ روپے دیے مزید پڑھیں

اور پاکستان جیت گیا

لندن: بھارت کو دھول چٹا کر پاکستان نے پہلی بار آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ لندن کے کیننگٹن اوول میں کھیلے جا رہے چیمپئنز ٹرافی کے سب سے بڑے معرکے میں پاکستانی بلے بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت بھارت کو جیت کیلیے 339 رنز کا ہدف دیا جس کے مزید پڑھیں

چیمپئنزٹرافی کا چیمپئن کون؟ پاکستان یا بھارت

لندن: پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑے میچ کے لیے بڑا میدان سج گیا جب کہ شاہینوں نے بھارتی سورماؤں سے اگلے پچھلے تمام حساب چکتا کرنے کی ٹھان لی اور گرین شرٹس روایتی حریف کو زیر کرنے کیلیے ترکش کے تمام تیر آزمانے کو بیتاب ہیں۔ پاکستان اور بھارت چیمپئنز ٹرافی میں دوسری مرتبہ مزید پڑھیں

انگلینڈ کو شکست دیکر پاکستان چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا

کارڈف: پاکستان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو 8 وکٹ سے شکست دے کر پہلی بار چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ کارڈف کے صوفیہ گارڈن میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں انگلش بیٹنگ لائن پاکستانی بولرز کے سامنے بے بس نظر آئی مزید پڑھیں

سرفراز احمد نے عمران خان کا ریکارڈ توڑ دیا

کارڈف: قومی کپتان سرفراز احمد نے سری لنکا کے خلاف نصف سنچری اسکور کرکے سابق کپتان عمران خان کا 25 سالہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ انگلینڈ میں جاری چیمپئنز ٹرافی کے اہم معرکے میں پاکستان نے کپتان سرفراز احمد کی ذمہ دارانہ بلے بازی کی بدولت سری لنکا کو 3 وکٹ سے شکست دے کر مزید پڑھیں

شاہ رخ نے جنوبی افریقہ میں بھی ٹی 20 ٹیم خریدنے کی کوشش شروع کردی

ممبئی: کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک اور بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے بھی جنوبی افریقہ میں بھی ٹوئنٹی 20 ٹیم خریدنے کی کوشش شروع کردی۔ رپورٹس کے مطابق ان کی ٹیم کرکٹ جنوبی افریقہ کے ساتھ بات چیت میں مصروف ہے، وہ نئی ٹی 20 گلوبل لیگ میں کیپ ٹاؤن یا پھر جوہانسبرگ مزید پڑھیں