انگلینڈ کو شکست دیکر پاکستان چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا


کارڈف: پاکستان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو 8 وکٹ سے شکست دے کر پہلی بار چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
کارڈف کے صوفیہ گارڈن میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں انگلش بیٹنگ لائن پاکستانی بولرز کے سامنے بے بس نظر آئی اور پوری ٹیم آخری اوور میں 211 رنز پر پویلین لوٹ گئی جس کے جواب میں قومی ٹیم نے فخر زمان اور اظہر علی کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت 2 وکٹ کے نقصان پر 38ویں اوور میں مطلوبہ ہدف حاصل کیا۔
کستان کی جانب سے اظہر علی اور فخر زمان نے اننگز کا پر اعتماد آغاز کیا، فخر نے اننگز کی چوتھی ہی گیند پر شاندار چھکا لگاکر اپنے جارحانہ عزام کا اظہار کیا جب کہ دونوں اوپنرز نے پہلی بار ایونٹ میں سنچری کی شراکت قائم کی، اس دوران فخر زمان نے ایک چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔
اظہر علی نے محتاط انداز میں اپنی ذمہ دارانہ اننگز کو جاری رکھتے ہوئے تیسری وکٹ کیلیے بابراعظم کے ساتھ ملکر 55 رنز کی شراکت داری قائم کی مگر ان کی سنچری بنانے کی کوشش رائیگاں گئی اور وہ 76 رنز پر بولڈ ہوگئے۔ بابار اعظم اور محمد حفیظ نے تیسری وکٹ کیلیے 42 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی، بابر اعظم 38 اور حفیظ 31 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔