… اورڈالر بولتا رہااحمد حاطب صدیقی (ابونثر)

دنیائے سیاست کی ہوا تقریروں سے بھرگئی ہے۔ تقریریں ہوا سے بھری ہوئی ہیں، بلکہ ہوا و ہوس سے۔ سیاسی تقریروں میں اب جو زبان استعمال ہوتی ہے شرفا اُسے ’بد زبانی‘ کہتے ہیں۔ اشرافِ سیاست کی جوتیوں میں جہاں دال بٹ رہی ہے، وہیں گفتگو میں لام کاف بھی ہورہی ہے۔ ’لام کاف‘ کنایہ مزید پڑھیں

قوم کیا چیز ہے احمد حاطب صدیقی (ابو نثر)

کیا جانیے کب، کس نے اور کیوں یہ فقرہ کس دیا کہ ’’ہم قوم نہیں ہجوم ہیں‘‘۔ بس یہ فقرہ کس دینے کی دیر تھی… قوم کی قوم، ہجوم در ہجوم بے سوچے سمجھے یہی فقرہ رٹنے لگی۔ صاحبو! جب سے سب کچھ زبانِ غیر میں پڑھایا جانے لگا ہے، تب سے سب ہی رَٹُّو مزید پڑھیں

یہی ممکن تھا اتنی عجلت میں احمد حاطب صدیقی (ابونثر)

صوبہ خیبر پختون خوا کے شہر مردان سے جناب مشتاق احمد بیزارؔ لکھتے ہیں:’’بہت سے الفاظ ایسے ہیں جن کے استعمال کا موقع محل تو معلوم ہے، مگر اصل معنی معلوم نہیں۔ مثلاً ایک لفظ ہے کون و مکاں۔ کیا آپ اس لفظ کے اصل معنی کے متعلق کچھ رہنمائی کرسکتے ہیں؟‘‘ الجواب: ’’جی ہاں مزید پڑھیں

“محبت نے وہی دنیا ابھی آباد رکھی ہے”

احمد حاطب صدیقی وہ دنیا بھی عجب دنیا تھی، تم کو یاد تو ہوگی وہ دنیا جس کی ہر شب، ایک قندیلِ طلب روشن کیے، دو مسکراتی نازنیں آنکھیں، کتابِ جاں، بیاضِ دل کو پلکوں میں لیے، اک رہ نوردِ فن، اتالیقِ سخن کی راہ تکتی تھیں وہ اک تنہا مسافر، وہ فقیرِ شب، حریمِ مزید پڑھیں

اور میری حیرانی احمد حاطب صدیقی (ابونثر)

حیران کُن بات ہے کہ اِس دورِ تحیّر میں کسی کو حیرت ہوتی ہے نہ حیرانی۔جانے کون سی وبا پھیل گئی ہے۔ جسے دیکھیے ’حیرانگی‘ میں مبتلا ہو کر بھاگا چلا جا رہا ہے۔ روکیے ٹوکیے تو ’ناراضگی‘ کا اظہا ر کرنے لگتا ہے۔ کہتا ہے میری زبان کی ’درستگی‘کو آپ کی ’محتاجگی‘ نہیں ہے۔ مزید پڑھیں

سوائے سنگ دلی اور کچھ ہنر بھی ہے؟احمد حاطب صدیقی (ابونثر)

بڑی منہ چڑھی غلطی ہے جو عوام ہی کی نہیں خواص کی زبانوں پر بھی چڑھی جا رہی ہے۔ ہم دانتوں تلے اُنگلیاں دابے حیرت سے دیکھ رہے ہیں، سُن رہے ہیں اور پڑھ رہے ہیں کہ بڑے بڑے علما فضلا بھی اب ’علاوہ‘ اور ’سِوا‘میں فرق نہیں کرپاتے۔ روزمرہ بول چال اور سیاسی تقریروں مزید پڑھیں