نیویارک سٹی: ہالی ووڈ کے آنجہانی اداکار پال نیومین کے زیر استعمال ایک گھڑی ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر سے زائد میں نیلام ہوئی ہے جس کی قدر پاکستانی کرنسی میں ایک ارب 84 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زیادہ بنتی ہے۔
نیویارک کے معروف نیلام گھر فلپ آکشنز کے تحت ہالی ووڈ کے معروف اداکار اور ہدایت کار پال نیو مین کے زیر استعمال رہنے والی گھڑی کی نیلامی ہوئی۔ نیلامی میں موجود 700 سے زائد افراد کے علاوہ 43 ملکوں کے سیکڑوں افراد نے بذریعہ ٹیلی فون اور انٹر نیٹ حصہ لیا اور بالآخر ایک کروڑ 77 لاکھ 52 ہزار 500 ڈالر کی بولی لگانے والے نے گھڑی اپنے نام کرلی۔ اس طرح یہ گھڑی نیلام ہونے والی مہنگی ترین گھڑی بن گئی ہے تاہم اس کے خریدار کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
معروف گھڑی ساز کمپنی رولیکس کی اس گھڑی کو کوسموگراف ڈیٹونا کہا جاتا ہے اور پال نیومین نے اسے 1986 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’کلر آف منی‘‘ میں استعمال کیا تھا۔ اسی مناسبت سے اس ماڈل کی گھڑی کو پال نیو مین کی یادگار سمجھاجاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
عشق مُحَمَّدٍ مذہبی
Recent Posts
شدید گرمی کی لہر نے جنوبی ایشیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا؛ اسکول بند – ایکسپریس اردو
جنوبی وزیرستان کے سیشن جج کے اغواء میں ملوث تین دہشت گرد ہلاک،آئی ایس پی آر – ایکسپریس اردو
زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپے کی قدر مستحکم – ایکسپریس اردو
امریکی خاتون کا قبول اسلام، چترال کے معروف پولو کھلاڑی سے شادی کرلی – ایکسپریس اردو
غصے کی حالت دل کی بیماریوں کا خطرہ بڑھا دیتی ہے، ماہرین – ایکسپریس اردو
بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ – ایکسپریس اردو
ٹی20 ورلڈکپ؛ پاکستانی ٹیم کے اعلان میں تاخیر کیوں؟ – ایکسپریس اردو
سفارتکاری کی آڑ میں عالمی سطح پر کام کرنیوالا بھارتی خفیہ ایجنسی کا نیٹ ورک بے نقاب – ایکسپریس اردو
سلمان خان فائرنگ کیس کے ملزم کی جیل میں موت، اہل خانہ کا قتل کا الزام – ایکسپریس اردو
ٹی20 ورلڈکپ؛ سابق کرکٹر نے حارث رؤف کو اپنے اسکواڈ سے باہر کردیا – ایکسپریس اردو
Health
- واپنگ کا عروج اور خطرات: ایک جامع جائزہ
- ایشیا میں بیماریوں کی روک تھام: چیلنجز اور حکمت عملی
- تین بچوں کے فارمولا مینوفیکچررز بنانے والوں کو بیکٹیریا کی آلودگی پر وارننگ
- خاتون کے دماغ میں زندہ سانپ کا گول کیڑا مل گیا، ڈاکٹر حیران
- ایف ڈی اے نے ممکنہ طور پر مہلک بیکٹیریا سے منسلک آنکھوں کے 2 قطروں کے خلاف خبردار کیا ہے