جنوبی وزیرستان کے سیشن جج کے اغواء میں ملوث تین دہشت گرد ہلاک،آئی ایس پی آر – ایکسپریس اردو

[ad_1]

سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں کارروائی کی—فائل: فوٹو

سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں کارروائی کی—فائل: فوٹو

 اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں کارروائی کرتے ہوئے سیشن جج وزیرستان کے اغوا میں ملوث تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا جس کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

ہلاک دہشت گردوں کی شناخت عظمت عرف عظمتی، کرامت عرف ہنزلہ اور ریحان نام کے ناموں سے ہوئی۔

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گرد جنوبی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ اینڈ ایشن جج کے اغوا اور علاقے میں متعدد کارروائیوں میں سرگرم تھے۔

آئی پی آئی آر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں،



[ad_2]

Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں