نیویارک سٹی: ہالی ووڈ کے آنجہانی اداکار پال نیومین کے زیر استعمال ایک گھڑی ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر سے زائد میں نیلام ہوئی ہے جس کی قدر پاکستانی کرنسی میں ایک ارب 84 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زیادہ بنتی ہے۔
نیویارک کے معروف نیلام گھر فلپ آکشنز کے تحت ہالی ووڈ کے معروف اداکار اور ہدایت کار پال نیو مین کے زیر استعمال رہنے والی گھڑی کی نیلامی ہوئی۔ نیلامی میں موجود 700 سے زائد افراد کے علاوہ 43 ملکوں کے سیکڑوں افراد نے بذریعہ ٹیلی فون اور انٹر نیٹ حصہ لیا اور بالآخر ایک کروڑ 77 لاکھ 52 ہزار 500 ڈالر کی بولی لگانے والے نے گھڑی اپنے نام کرلی۔ اس طرح یہ گھڑی نیلام ہونے والی مہنگی ترین گھڑی بن گئی ہے تاہم اس کے خریدار کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
معروف گھڑی ساز کمپنی رولیکس کی اس گھڑی کو کوسموگراف ڈیٹونا کہا جاتا ہے اور پال نیومین نے اسے 1986 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’کلر آف منی‘‘ میں استعمال کیا تھا۔ اسی مناسبت سے اس ماڈل کی گھڑی کو پال نیو مین کی یادگار سمجھاجاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
عشق مُحَمَّدٍ مذہبی
Recent Posts
بہاولپور؛ زیر حراست کالعدم ٹی ٹی پی کے دو دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک – ایکسپریس اردو
ڈونلڈ ٹرمپ پر توہین عدالت پر 9 ہزار ڈالر جرمانہ، جیل بھیجنے کی تنبیہ – ایکسپریس اردو
آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار – ایکسپریس اردو
انکم ٹیکس جمع نہ کروانے والے پانچ لاکھ سے زائد شہریوں کی موبائل سمز بلاک – ایکسپریس اردو
میئر کراچی کا وزیراعظم کو خط، کراچی کے ٹریفک مسائل پر کردار ادا کرنے کی درخواست – ایکسپریس اردو
رانا ثنا اللہ وزیراعظم کے مشیر تعینات، صدر مملکت نے منظوری دے دی – ایکسپریس اردو
شرارتی بلیوں کی مضحکہ خیز تصویری جھلکیاں – ایکسپریس اردو
یورپی سافٹ ویئر کمپنی کا پاکستان میں لاکھوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان – ایکسپریس اردو
ٹی20 ورلڈکپ؛ سابق کرکٹر نے محمد عامر کو اپنے اسکواڈ سے باہر کردیا – ایکسپریس اردو
فوڈ رائیڈر جلد ڈلیوری کے چکر میں 28 چالان کروا بیٹھا – ایکسپریس اردو
Health
- واپنگ کا عروج اور خطرات: ایک جامع جائزہ
- ایشیا میں بیماریوں کی روک تھام: چیلنجز اور حکمت عملی
- تین بچوں کے فارمولا مینوفیکچررز بنانے والوں کو بیکٹیریا کی آلودگی پر وارننگ
- خاتون کے دماغ میں زندہ سانپ کا گول کیڑا مل گیا، ڈاکٹر حیران
- ایف ڈی اے نے ممکنہ طور پر مہلک بیکٹیریا سے منسلک آنکھوں کے 2 قطروں کے خلاف خبردار کیا ہے