لاہور: اسپاٹ فکسنگ کیس میں کرکٹ ایکسپرٹ ڈین جونز نے شرجیل خان کے حق میں گواہی دیدی۔
نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں شرجیل خان اپنے وکیل شیغان اعجاز کے ہمراہ ٹریبیونل کے سامنے پیش ہوئے، کرکٹر نے پی سی بی کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے جواب میں ڈین جونز کو گواہ کے طور پر پیش کیا جنہوں نے وڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ شرجیل خان نے چاروں بالز میرٹ پر کھیلیں۔
سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وکیل شیغان اعجاز نے کہا کہ آج ہماری طرف سے ڈین جونز نے وڈیو لنک کے ذریعے بیان میں بتایا کہ شرجیل خان نے چاروں بالز میرٹ پر کھیلیں، ڈین جونز کرکٹ کی ایک معتبر شخصیت ہیں اور ان کی رائے اہم ہے۔ واضح ہو گیا ہے کہ کون کس کو بکی کے ساتھ لے کر گیا، ٹریبیونل کی کارروائی سے مطمئن ہیں، کل کیس کی سماعت 2 بجے ہو گی جس میں ایک اور گواہ پیش کریں گے۔
ازاں پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خالد لطیف کے وکیل کی جانب سے کارروائی کو سیکنڈلائز کرنے کی کوشش کی گئی، کرکٹر کی جانب سے ٹریبیونل کو ای میل موصول ہوئی ہے، ای میل میں جواب الجواب داخل کرنے کا کہا گیا ، ہماری طرف سے انکار ہوا۔ خالد لطیف کی جانب سے اعتراضات داخل کرنے کا وقت ختم ہو گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
عشق مُحَمَّدٍ مذہبی
Recent Posts
نوشہرہ میں بدبخت بیٹے کی فائرنگ سے باپ اور بھائی جاں بحق – ایکسپریس اردو
آزادی صحافت کا عالمی دن، کراچی کے صحافیوں کا فلسطینی صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی – ایکسپریس اردو
اکشے کمار اور ارشد وارثی کی کامیڈی فلم ’جولی ایل ایل بی 3‘ کی شوٹنگ شروع – ایکسپریس اردو
سائبر جرائم کی روک تھام کیلیے نئی ایجنسی قائم – ایکسپریس اردو
سیمابیہ طاہر نے پی ٹی آئی کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا – ایکسپریس اردو
جعلی غیر ملکی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش میں دو مسافر اور ایجنٹ گرفتار – ایکسپریس اردو
کراچی میں گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد گرفتار اور مقدمہ درج – ایکسپریس اردو
ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ کے ایک سین کیلئے مجھے فاقہ کرایا گیا، ادیتی راؤ حیدری – ایکسپریس اردو
آڈیو لیکس کیس، آئی بی کا بنچ پر اعتراض کی درخواست واپس لینے کا فیصلہ – ایکسپریس اردو
شدید گرمی کی لہر نے جنوبی ایشیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا؛ اسکول بند – ایکسپریس اردو
Health
- واپنگ کا عروج اور خطرات: ایک جامع جائزہ
- ایشیا میں بیماریوں کی روک تھام: چیلنجز اور حکمت عملی
- تین بچوں کے فارمولا مینوفیکچررز بنانے والوں کو بیکٹیریا کی آلودگی پر وارننگ
- خاتون کے دماغ میں زندہ سانپ کا گول کیڑا مل گیا، ڈاکٹر حیران
- ایف ڈی اے نے ممکنہ طور پر مہلک بیکٹیریا سے منسلک آنکھوں کے 2 قطروں کے خلاف خبردار کیا ہے