اسلام آباد: ملک بھر کے تمام یوٹیلٹی اسٹورز پر ایک ارب 60 کروڑ روپے کے رمضان ریلیف پیکچ کا آغاز آج سے ہوگا جو چاند رات تک جاری رہے گا۔
وفاقی حکومت رمضان ریلیف پیکچ 2017 کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز پر ایک ارب 60 کروڑ روپے کی سبسڈی فراہم کررہی ہے جس کے تحت 19 اشیائے ضروریہ پر سبسڈی دی جائیگی۔ رمضان ریلیف پیکچ کا باقاعدہ اعلان وفاقی وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ جتوئی آج (پیر )کو کریں گے۔
رمضان ریلیف پیکچ کے تحت آٹے پر فی کلو 4 روپے، چینی فی کلو 5 روپے ،گھی اور کوکنگ آئل فی کلو 15، 15 روپے، دال چنا 15 روپے اور دال مونگ پر 10 روپے فی کلو سبسڈی فراہم کی جائے گی۔ دیگر اشیا میں دال ماش اور دال مسور پر 10، 10 روپے فی کلو، سفید چنا 15 روپے، بیسن 15 روپے اور کھجور پر 20 روپے فی کلو سبسڈی دی جائے گی
رمضان ریلیف پیکچ کے تحت باسمتی، سیلا اور ٹوٹا چاول پر فی کلو 10، 10 روپے، مشروبات کی 1500 ملی لیٹر بوتل پر 15 روپے، مشروبات کی 800 ملی لیٹر بوتل پر 10 روپے، چائے پر50 روپے، دودھ پر فی لیٹر 15 روپے اورمصالحہ جات پر 10 فیصد سبسڈی دی جائیگی۔
علاوہ ازیں یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن اپنا منافع کم کرکے 2400 اشیائے ضروریہ پر خصوصی رعایت بھی دے گا
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
عشق مُحَمَّدٍ مذہبی
Recent Posts
لاہور: ٹکسالی گیٹ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید – ایکسپریس اردو
رواں مالی سال کے 9 ماہ میں مالیاتی خسارہ 4337 ارب سے تجاوز کرگیا – ایکسپریس اردو
ترکیے کا عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کیس میں فریق بننے کا اعلان – ایکسپریس اردو
سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، اسکول بند – ایکسپریس اردو
قومی اسمبلی میں آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم، فہرست جاری – ایکسپریس اردو
کلرکہار؛ موٹروے پولیس اور خواتین کے درمیان تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل – ایکسپریس اردو
اپیکس کمیٹی سندھ کا ہنگامی اجلاس طلب – ایکسپریس اردو
کراچی میں پارہ 39.4 ڈگری تک پہنچ گیا، کل 40 ڈگری تجاوز کرنے کا امکان – ایکسپریس اردو
دورہ انگلینڈ کیلیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، ندا ڈار کپتان برقرار – ایکسپریس اردو
چیمپئینز ٹرافی؛ آئی سی سی کے پچ کنسلٹنٹ 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے – ایکسپریس اردو
Health
- واپنگ کا عروج اور خطرات: ایک جامع جائزہ
- ایشیا میں بیماریوں کی روک تھام: چیلنجز اور حکمت عملی
- تین بچوں کے فارمولا مینوفیکچررز بنانے والوں کو بیکٹیریا کی آلودگی پر وارننگ
- خاتون کے دماغ میں زندہ سانپ کا گول کیڑا مل گیا، ڈاکٹر حیران
- ایف ڈی اے نے ممکنہ طور پر مہلک بیکٹیریا سے منسلک آنکھوں کے 2 قطروں کے خلاف خبردار کیا ہے