سوشل میڈیا مشورے تحریر محمد اظہر حفیظ

میرے دوستو ھر انسان کو اپنا بجٹ معلوم ھوتا ھے اور یہ بھی پتہ ھوتا ھے کونسی چیز کتنے میں ملتی ھے پر معصومانہ سوال سوشل میڈیا پر حیرت انگیز ھیں ۔
میں ڈرتا ھوں اس وقت سے جب لوگ منگنی کرنے سے پہلے لڑکی یا لڑکے کی تصویر سوشل میڈیا پر لگائیں گے اور پوچھیں گے آپ کی اس کے بارے میں کیا رائے ھے اس سے شادی کرنی چاھیئے یا نہیں یہ مجھے سوٹ کرے گی یا نہیں۔ کہیں آپ پہلے سے اسے جانتے تو نہیں۔
کچھ دوست انباکس آتے ھیں کیمرہ کونسا لینا چاھیئے بھائی آپ کا بجٹ کیا ھے سر بجٹ کی پرواہ نہیں۔ پھر کیمرہ شاپ پر جائیں اور ایک اچھی کیمرہ کٹ دس لاکھ تک بن جائے گی۔ سرجی پچیس تیس ھزار تک ھو بھائی ابھی بجٹ کی پرواہ نہیں تھی ابھی بھی کیمرہ شاپ پر جائیں کوئی بیسک کیمرہ استعمال شدہ دیکھ لیں۔ سر کوئی اچھا سا بتا دیں یا آپ کے پاس کوئی تو بھائی میرا استعمال شدہ بھی دو لاکھ کا ھوتا ھے جی بہتر۔
بہت آسان سی بات ھے کار خریدنا چاھتے ھیں تو پاک وھیل پر جائیں اپنا بجٹ لکھیں کار کا برانڈ لکھیں سب سامنے آجائے گا۔ کیمرہ خریدنا ھے پیسے جیب میں ڈالیں کیمرہ شاپ پر جائیں اور خرید لیں۔ موبائل خریدنا ھے تو ھر دوسری دوکان موبائل کی ھے جو بجٹ میں ھے لے لیں۔ کھانا کھانا ھے تو اپنی پسند کے ریسٹورانٹ میں جائیں اور کھا لیں اشتہار لگانے کی کیا ضرورت ھے سب سے اچھی کھانے کی جگہ کونسی ھے راولپنڈی اسلام آباد میں۔ او میرے محترم بھائی آپکی پیدائش اسی شہر کی ھے کیا آپ نے ابھی تک کبھی اچھا کھانا نہیں کھایا جو پوچھ رھے ھیں۔
بچے کو کونسے سکول میں داخل کرائیں،کالج کونسا ھو،یونیورسٹی کونسی ھو سبجیکٹ کونسے ھوں۔ یار اس بچے سے ھی پوچھ لو وھی بتا دے گا جو فیس دے سکتے ھو اس کے مطابق فیصلہ کرلو، جتنے اس کے نمبر ھیں اس کے مطابق کالج اور یونیورسٹی دیکھ لو۔ یہ رنگ بازیاں میری سمجھ اور برداشت سے باھر ھیں۔ ھر دوست کا بچہ ماشااللہ پہلی پوزیشن لے رھا ھے پھر دوسرے نمبر پر کون آرھا ھے ۔
میری چوتھی جماعت کی صاحبزادی سکول سے آتے ھی اپنی ماں کو موبائل دیں اپنی کلاس فیلو سے ھوم ورک پوچھنا ھے بیٹا ابھی سکول سے آئے ھو آپ کو کیوں نہیں پتہ یار باباجی ماریہ اور سحرش کو لکھنے کا شوق ھے مجھے کوئی نہیں تو سب ان سے ھی پوچھتے ھیں اور پھر رات سونے تک باجی ان سے ھوم ورک ھی پوچھ کر لکھتی رھتی ھیں۔
ایک یونیورسٹی میں پہلی کلاس تھی ساری کلاس بغیر کاغذ پینسل میں بہت حیران ھوا لیکچر ختم ھوا ۔ پوچھا نوٹس کیوں نہیں بناتے آپ لوگ اور سر جی لیکچر واٹس ایپ کر دیجئے گا پی ڈی ایف بنا کر۔ جی کیا مطلب سر وہ سب ٹیچر کرتے ھیں یہ نئے رواج اور طور طریقے تعلیم کے میری سمجھ سے باھر ھیں۔ ھر یونیورسٹی بہترین لائبریری بناتی ھے پر جاتا کوئی نہیں ھے گوگل انکل ھیں نا۔
اسلام علیکم دوستو میں موبائل فون لینا چاھتا ھوں کونسا لینا چاھیئے۔
اب مشورے آنا شروع ھوتے ھیں ھواوے پی 20 میٹ جواب یار یہ بہت مہنگا ھے پیارے بھائی جو بجٹ ھے اس کا جا کر خرید لو ایویں سوشل میڈیا سکرین کالی کر رھے ھو۔
اسلام علیکم دوستو میری شادی ھے کیا پہنوں ۔ جی شیروانی بارات پر اور پینٹ کوٹ ولیمہ پر پر یار آپ کی بھابھی کی خواھش ھے کہ بارات پر بھی پینٹ کوٹ پہنوں بھائی جب مشورہ پہلے ھی لے لیا ھے تو پھر ھمارا دماغ کا دھی بنا رھے ھو یا بیوی کی انسلٹ کر رھے ھو کہ میں تو سب مشورے سوشل میڈیا سے کرتا ھوں۔
اسلام علیکم دوستو میں اپریل میں لاھور سے ھنزہ خنجراب جانا چاھتا ھوں کونسا راستہ بہتر رھے گا ۔ بھائی جان ایک ھی راستہ ھے دوسری کوئی آپشن نہیں اگر نہیں پتہ تو سفر سے گریز کریں۔
اسلام علیکم دوستو فون کنکشن کونسا ھونا چاھیئے۔ گلگت بلتستان میں ۔ یار گوگل کرو سب معلومات مہیا ھیں ھر نیٹ ورک کہاں کہاں کام کرتا ھے۔
اسلام علیکم دوستو میں ھنزہ میں ھوں اچھی کافی کہاں سے ملے گی بھائی ایک ھی اعلی جگہ ھے کیفے ڈی ھنزہ اور اچھی آپشن ھی نہیں اگر نہیں پتہ تو اتنی دور کرنے کیا گئے۔
لاھور سے چلاس کتنی دور ھے۔ کتنے گھنٹے کا سفر ھے۔
لاھور سے خانپور ڈیم کیسے جاتے ھیں۔
ھم ھنزہ پہنچ گئے ھیں راھنمائی کریں ھنزہ میں سستا اور اچھا فیملی ھوٹل ۔
کیا میری کار ھنڈا سٹی ھنزہ چلی جائے گی
کیا میری سوزوکی مہران کیل نیلم ویلی پہنچ جائے گی اور ایک دوست نے کمال مشورہ دیا کہ مہران تو تاو بٹ بھی چلی جاتی ھے محترم بھائی تاو بٹ فور بائی فور کا ٹریک ھے مہران کیسے جائے گی تھوڑی سی تو گنجائش چھوڑ دیں۔
چار دن میں کہاں جایا جائے۔
اپنی سہولت اور بجٹ دیکھیں آپکو خود جواب مل جائے گا۔ چسکے لینے کی کیا ضرورت ھے 70 فیصد سوشل میڈیا اس طرح کے سوالات اور انکے جوابات سے بھرا پڑا ھے اگر ھم مناسب سمجھیں۔ تو سوشل میڈیا کو سوشل ایشوز کیلئے استعمال کرلیں۔
ھوسکتا ھے پاکستان سے سر درد کی بیماری نظر کمزوری کی بیماری ختم کرنے میں آپ کا حصہ ادا ھوجائے۔ اور سٹیٹس لگاتے وقت یاد رکھیں آپ کی اپنی فیملی اور استاد بھی آپ کے دوست ھیں اس لیئے مہذب انداز اپنائے شرمندگی سے بچئے۔ کچھ باتیں کچھ مشورے آمنے سامنے بیٹھ کر بھی ھونے چاھیئں سب ھی سوشل میڈیا پر کیوں۔ سوچئے گا اور راھنمائی کیجئے گا۔ شکریہ

اپنا تبصرہ بھیجیں