ممبئی: بھارتی اداکارہ کرتیکا چوہدری گزشتہ روز ممبئی کے علاقے اندھیری میں واقع اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کرتیکا چوہدری گزشتہ کافی عرصے سے فلموں میں کام حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف تھیں تاہم وہ گزشتہ روز ممبئی میں واقع اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔
پولیس کے مطابق پیر کے روز دوپہر 3 بج کر 45 منٹ پر انہیں ایک فون کا ل موصول ہوئی ،فون کرنے والے شخص کا کہنا تھا کہ ممبئی کی بھرواناتھ سوسائٹی کے ایک فلیٹ سے ناگوار بو آرہی ہے ، پولیس فوراً موقع پر پہنچی اور فلیٹ کا دروازہ کھولنے پر دیکھا کہ اداکارہ کرتیکا کی لاش بیڈ پر پڑی تھی،لاش تقریباً 3 روز پرانی تھی اور اس میں سے ناگوار بو اٹھ رہی تھی۔
ابتدائی تفیتش کے مطابق پولیس کو فون کرنے والا شخص اداکارہ کا ہمسایہ تھا جس نے کرتیکا کے کمرے سے اٹھنے والی ناگوار بدبو کی وجہ سے پولیس کو فون کیا تھا. ابتدائی تفتیش کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ دروازہ باہر سے بند تھا اس لیے یہ ممکنہ طور پر قتل کا کیس ہوسکتا ہے،پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
عشق مُحَمَّدٍ مذہبی
Recent Posts
آزادی صحافت کا عالمی دن، کراچی کے صحافیوں کا فلسطینی صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی – ایکسپریس اردو
اکشے کمار اور ارشد وارثی کی کامیڈی فلم ’جولی ایل ایل بی 3‘ کی شوٹنگ شروع – ایکسپریس اردو
سائبر جرائم کی روک تھام کیلیے نئی ایجنسی قائم – ایکسپریس اردو
سیمابیہ طاہر نے پی ٹی آئی کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا – ایکسپریس اردو
جعلی غیر ملکی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش میں دو مسافر اور ایجنٹ گرفتار – ایکسپریس اردو
کراچی میں گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد گرفتار اور مقدمہ درج – ایکسپریس اردو
ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ کے ایک سین کیلئے مجھے فاقہ کرایا گیا، ادیتی راؤ حیدری – ایکسپریس اردو
آڈیو لیکس کیس، آئی بی کا بنچ پر اعتراض کی درخواست واپس لینے کا فیصلہ – ایکسپریس اردو
شدید گرمی کی لہر نے جنوبی ایشیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا؛ اسکول بند – ایکسپریس اردو
جنوبی وزیرستان کے سیشن جج کے اغواء میں ملوث تین دہشت گرد ہلاک،آئی ایس پی آر – ایکسپریس اردو
Health
- واپنگ کا عروج اور خطرات: ایک جامع جائزہ
- ایشیا میں بیماریوں کی روک تھام: چیلنجز اور حکمت عملی
- تین بچوں کے فارمولا مینوفیکچررز بنانے والوں کو بیکٹیریا کی آلودگی پر وارننگ
- خاتون کے دماغ میں زندہ سانپ کا گول کیڑا مل گیا، ڈاکٹر حیران
- ایف ڈی اے نے ممکنہ طور پر مہلک بیکٹیریا سے منسلک آنکھوں کے 2 قطروں کے خلاف خبردار کیا ہے