ہوا کی چاہت ہے اظہر نیاز

ہوا کی چاہت ہے ایک پرچم
وہ لہلہائے تو یہ بتائے
ہوا بھی ہے
ہوا کی خواہش ہے ایک خوشبو
کہیں سے آئے تو یہ بتائے
ہوا بھی ہے
ہوا کی امید ایک تتلی
جو اڑتی جائے تو یہ بتائے
ہوا بھی ہے