مسعود اختر وفات 5 مارچ

مسعود اختر ( پیدائش: ساہیوال | وفات: 5 مارچ ،2022ء) پاکستان ٹیلی ویژن ، اسٹیج، تھیٹر اور فلم کے ورسٹائل اور سنئیر اداکار-
مسعود اختر 5 ستمبر 1940ء کو ساہیوال میں پیدا ہوئے۔

تعلیم
ابتدائی تعلیم مقامی سکول سے حاصل کرنے کے بعد انہوں نے مری کالج میں داخلہ لے لیا۔ لاہور آئے تو بینک میں ملازمت کے ساتھ ایل ایل بی کیا،

فنی زندگی
دوران ملازمت ریڈیو پر کام شروع کر دیا، وہاں برجستہ جملوں کی ادائیگی سے تھیٹر پر اداکاری کی دنیا میں قدم میں رکھا۔ 1960ء کی دہائی میں فن کارانہ زندگی کا آغاز کیا اور جلد ہی اسٹیج کے مشہور اداکاروں میں شمار ہونے لگے۔ ان کے فن کو نکھارنے میں نذیر ضیغم نے بڑا نمایاں کردار ادا کیا۔ ٹیلی وژن کے متعدد ڈراموں میں بھی کام کیا،

1968ء میں فلمی دنیا میں بھی قدم رکھا۔ انہوں نے پہلی فلم سنگدل میں کام کیا، جو بہت مقبول ہوئی، اس کے بعد درد، دوسری ماں، آنسو، تیری صورت میری آنکھیں، جاپانی گڈی، گھرانہ، میرا نام محبت، بھروسہ، انتخاب، نکی جئی ہاں سمیت کئی فلموں میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے،

انہوں نے کئی فلموں میں ولن کی حیثیت سے بھی کام کیا۔

اعزاز
حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 2005ء کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا،

وفات
5 مارچ 2022ء کو 82 سال کی عمر میں پھپھڑوں کے کینسر کی وجہ سے لاہور میں وفات پا گئے، نماز جنازہ عثمان پارک گلشن راوی (لاہور) میں ہوئی،