مزاح :ایک نشانی یہ بھی ہے

ایک نشانی یہ بھی ھے____

⭕⭕ ✒ ⭕⭕

*مزاحیہ تحریر*

*بُھول جانے کی عادت*

⭕⭕ ✒ ⭕⭕

*ایک صاحب کہتے ہیں کہ دفتر جاتے ہوئے روزانہ ان کی بیگم انہیں کچھ نہ کچھ یاد دلاتی تھی کہ دیکھیئے آپ چابی بھول کر جا رہے ہیں، اپ نے اپنی گھڑی نہیں اٹھائی، آپ کا پرس یہیں رہ گیا ہے وغیرہ وغیرہ ۔*

*کہتے ہیں میں بڑی سبکی محسوس کرتا تھا اور ایسے لگتا تھا جیسے میری بیوی مجھے فاتر العقل سمجھ کر ترس کھاتے ہوئے یہ چیزیں یاد دلاتی ہے ۔*

*ایک رات کو سونے سے پہلے میں نے اپنے ساتھ لیجانے والی ہر جیبی اور دستی چیز کی ایک چیک لسٹ بنائی ۔ صبح اٹھ کر چیک لسٹ پر ایک ایک چیز کو نشان لگا کر جیب میں ڈالا اور کار میں جا کر ابھی بیٹھا ہی تھا کہ دروازے پر گھر والی نمودار ہوئی ، ایک تجاہل عارفانہ شان سے اپنے سر کو ہلاتے ہوئے مجھے متاسف نظروں سے دیکھا ۔ میں نے بھی وہیں سے بیٹھے بیٹھے اسے کہہ دیا کہ :*

*بس بہت ہو گئی ، آج میں کچھ نہیں بھولا اور تمہاری ان سب گزشتہ عنایات کی بڑی مہربانی ۔*

*گھر والی نے کہا :*

*چلو وہ تو ٹھیک ہے لیکن اب واپس آ کر دوبارہ سے سو جائیے کیونکہ آج اتوار ہے اور آپ کے دفتر میں اتوار کو چھٹی ہوتی ہے ۔*

⭕⭕ ✒ ⭕⭕

___

کیٹاگری میں : LOL