راولپنڈی: بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر اشتعال انگیزی کرتے ہوئے نکیال سیکٹر میں گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 4 شہری زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نکیال سیکٹر کے تھروٹی گاؤں پر مارٹر گولے داغے جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوئے جن میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی اشتعال انگیزی سے زخمی ہونے والوں میں نصیر احمد اور 12 سالہ احسن نذیر شامل ہیں جب کہ خواتین میں فرزانہ کوثر اور برکت جان شامل ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی جانب سے بھارتی فائرنگ کا بھرپور اور فوری جواب دیا گیا۔
دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نے کنٹرول لائن پر بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نکیال سیکٹرمیں بھارتی فائرنگ سے 4 شہری زخمی ہوئے جب کہ 65 سال کی خاتون برکت بی بی اور12 سالہ لڑکا احسن نذیربھی بھارتی فائرنگ کانشانہ بنے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت سیزفائرمعاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے جب کہ معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی علاقائی امن اوراستحکام کیلیے خطرہ ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
عشق مُحَمَّدٍ مذہبی
Recent Posts
گھٹیا مہم کسی کے بھی خلاف ہو ناقابل قبول ہے:فیصل واوڈا – ایکسپریس اردو
چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، ٹیموں کو شیڈول بھیج دیا ہے، چیئرمین پی سی بی – ایکسپریس اردو
پنجاب کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، 49 افسران کے تبادلے – ایکسپریس اردو
یوم مزدور پر صدر مملکت اور وزیراعظم کے پیغامات – ایکسپریس اردو
بہاولپور؛ زیر حراست کالعدم ٹی ٹی پی کے دو دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک – ایکسپریس اردو
ذوالفقار علی بھٹو لا یونیورسٹی میں وائس چانسلر کے لیے انٹرویوز، تمام امیدوار ناکام – ایکسپریس اردو
ڈونلڈ ٹرمپ پر توہین عدالت پر 9 ہزار ڈالر جرمانہ، جیل بھیجنے کی تنبیہ – ایکسپریس اردو
آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار – ایکسپریس اردو
انکم ٹیکس جمع نہ کروانے والے پانچ لاکھ سے زائد شہریوں کی موبائل سمز بلاک – ایکسپریس اردو
میئر کراچی کا وزیراعظم کو خط، کراچی کے ٹریفک مسائل پر کردار ادا کرنے کی درخواست – ایکسپریس اردو
Health
- واپنگ کا عروج اور خطرات: ایک جامع جائزہ
- ایشیا میں بیماریوں کی روک تھام: چیلنجز اور حکمت عملی
- تین بچوں کے فارمولا مینوفیکچررز بنانے والوں کو بیکٹیریا کی آلودگی پر وارننگ
- خاتون کے دماغ میں زندہ سانپ کا گول کیڑا مل گیا، ڈاکٹر حیران
- ایف ڈی اے نے ممکنہ طور پر مہلک بیکٹیریا سے منسلک آنکھوں کے 2 قطروں کے خلاف خبردار کیا ہے