*”لاجواب“ سوالات*

کیا کسی کو پتا ہے کہ :-

دل پر رکھنے والا پتھر کہاں سے ملے گا اور
*کتنے کلو کا ہونا چاہیے؟* 🙄

کسی کے زخموں پر نمک چھڑکنا ہو تو

کونسا ٹھیک رہے گا؟؟
*ساده یا آیو ڈین والا؟۔۔۔*🤪

وہ پوچھنا یہ تھا کہ

بھاڑ میں جانے کے لئے
*رکشہ ٹھیک رہے گا یا ٹیکسی؟؟* 😬

کوئی بتا سکتا ہے کہ

لوگ عزت کی روٹی کمانے میں لگے ہوئے ہیں…
*کوئی عزت کا سالن کیوں نہیں کماتا؟؟* 😉

ایک بات بتائیے کہ

یہ جو ڈنر سیٹ ہوتا ہے
*اس میں لنچ کر سکتے ہیں کیا؟؟* 🤔

ایک اور بات بتائیے کہ

جن کی دال نہیں گلتی
* اُن کو سبزی گلانے کی اجازت ہے کیا؟؟* 😜

پوچھنا یہ تھا کہ

اگر کسی سے چکنی چپڑی باتیں کرنا ہو تو
*کون سا گھی صحیح رہے گا دیسی یا بناسپتی ؟؟*😃

کسی کو پتہ ہے

غلطیوں پر ڈالنے والا پردہ کہاں ملتا ہے
*اور کتنے میٹر کا لینا ہوگا؟؟* 🤭

کوئی مجھے بتائے گا کہ

جو لوگ کہیں کے نہیں رہتے
*تو پھر وہ کہاں رہتے ہیں؟؟* 😅

ایک یہ بات بھی پوچھنا ہے

کسی کا مذاق اڑانا ہو تو…
*کتنی اونچائی تک اڑایا جائے ؟؟* 😂

اور ہاں کوئی یہ بتائے گا کہ

کسی کو مکھن لگانا ہو تو
*گائے کا ٹھیک رہے گا یا بھینس کا ؟؟* 😇

کہیں سے پوچھ کے بتائیے گا کہ

کسی کے معاملے میں ٹانگ اڑانی ہو تو
* کونسی ٹھیک رہے گی دائیں یا بائیں والی؟؟* 🦵🏾

کسی کو معلوم ہے

جو جیتے جی مر جاتے ہیں
*اُن کے کفن دفن کا معقول انتظام بھی کیا جاتا ہے کیا ؟؟* 😢

اور آخر میں ذرا تکلیف کر کے سمجھائیے گا کہ

جو کسی پہ مر مٹتے ہیں
*وہ چلتے پھرتے کھاتے پیتے ہنستے گاتے سوتے جاگتے کیوں نظر آتے ہیں ؟