چلو اک خواب لکھیں : اظہر نیاز

کتاب زندگی کا باب لکھیں
چلو اک خواب لکھیں
جسے دیکھا بہت چاہا بہت ہے
اسے کمیاب لکھیں
چلو اک خواب لکھیں
جو اک پل میں بنا دے صبح کو شام
اسے مہتاب لکھیں
چلو اک خواب لکھیں
پیاسے ہونٹ ہیں دریا کنارے
انہیں سیراب لکھیں
چلو اک خواب لکھیں