نماز فجر سے پہلے : اظہر نیاز

ابھی تو چاند آدھا تھا
کسی بوڑھے کے ابرو سا
ابھی تو رات تھی آدھی
دھنک کیسے چمک اٹھی
یہ کیسے مور ناچ اٹھا
مجھے کیا ہو گیا دھوکہ
نہیں وہ میں نہیں تو تھا
نہیں وہ تو نہیں میں تھا
بہت ہی پاس تھا میرے
نماز فجر سے پہلے