نیوزی لینڈ ٹیم میں سینئر کھلاڑیوں کی کمی ضرور محسوس ہوگی، مارک چیمپمین – ایکسپریس اردو

[ad_1]

فوٹو: ایکسپریس ویب

فوٹو: ایکسپریس ویب

 اسلام آباد: پاکستان کا دورہ کرنیوالی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی مارک چیمپمین نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم میں سنیئر کھلاڑیوں کی کمی ضرور محسوس ہوگی۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر کھلاڑی کے لیے اپنے ملک کی نمائندگی کرنا فخر کی بات ہوتی ہے، نیوزی لینڈ کے چند نئے کھلاڑیوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں بہترین پرفارمینس دی، امید کرتے ہیں کہ گزشتہ سال کی طرح اچھی سیریز ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مضبوط اور اپنی کنڈیشنر میں خطرناک ٹیم ہے، محمدعامر ایک کوالٹی بولر ہیں ان کی واپسی خوش آئند ہے، فاسٹ بولنگ کا ٹیلنٹ پاکستان کے پاس ہمیشہ ہوتا ہے۔



[ad_2]

Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں