نگران وزیراعلیٰ کا سکرنڈ واقعہ کی تحقیقات کا حکم، 4 روز میں رپورٹ طلب

[ad_1]

نگران وزیراعلیٰ کا سکرنڈ واقعہ کی تحقیقات کا حکم، 4 روز میں رپورٹ طلب

کراچی(این این آئی)نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر)مقبول باقر نے سکرنڈ واقعے پر تین رکنی کمیٹی تشکیل دے کر انکوائری کا حکم دیتے ہوئے 4 روز میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو نیو میمن مسجد میں ربیع الاول کے جلوس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے سکرنڈ واقعہ پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ انھوں نے وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر)حارث نواز سے ملاقات کے دوران سکرنڈواقعے سے متعلق تفصیلات حاصل کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے واقعات تکلیف دہ ہیں اور نہیں ہونے چاہئیں۔ وزیراعلی نے کہا کہ انہوں نے واقعے کی تین رکنی کمیٹی کو تحقیقات کرکے چار دن میں رپورٹ دینے کا حکم دیا ہے۔ انکوائری کمیٹی کی سربراہی کمشنر حیدرآباد خالد حیدر شاہ، ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد اور ڈی آئی جی اسپیشل برانچ کریں گے۔ جسٹس باقر نے امید ظاہر کی کہ انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کے بعد مظاہرین اپنا دھرنا ختم کر دیں گے۔ خیال رہے کہ جمعرات کو سکرنڈ کے گاں ماڑی جلبانی میں اداروں کی جانب سے کیے گئے آپریشن میں چار دیہاتی مارے گئے تھے۔ دریں اثنا نگران وزیراعلی نے کہا کہ ربیع الاول ایک عظیم دن ہے اور مذہبی جوش و جذبے سے منایا جاتا ہے ۔



[ad_2]

Source link