مسجد نبوی کے پاکستانی نژاد امام مدینہ منورہ میں انتقال کرگئے۔

امام کی نماز جنازہ مسجد نبوی میں ادا کی جائے گی اور تدفین مدینہ منورہ میں ہو گی۔

خبر کے مطابق، مسجد نبوی، مسجد نبوی میں نماز تراویح کی امامت کرنے والے امام شیخ محمد بن خلیل القاری مدینہ میں انتقال کر گئے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق، امام کی نماز جنازہ مسجد نبوی میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین بھی مدینہ میں ہوگی۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق خلیل القاری جن کا اصل تعلق مظفرآباد سے ہے وہ مدینہ میں مسجد قبا کے امام بھی تھے۔
https://t.co/sznkkMeQmn
سعودی حکام نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے امام کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔

شیخ محمد بن خلیل القاری کے والد شیخ خلیل القاری بھی سعودی عرب میں ایک مشہور قاری تھے اور ان کے متعدد شاگرد اس وقت مملکت کی مقدس مساجد میں امامت کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
حوالہ