ذائقہ دار چائے کی کھپت میں اضافہ

چائے پاکستان میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے مشروبات میں سے ایک ہے۔

اسلام آباد: سردیوں کے موسم کے آغاز کے ساتھ ہی چائے کے شوقین نوجوانوں کی بڑی تعداد وفاقی دارالحکومت کے کھوکھوں اور ریستورانوں کی طرف راغب ہو رہی ہے جو خوشبودار، ذائقے دار اقسام کی چائے پیش کرتے ہیں۔

چائے پاکستان میں سب سے زیادہ پیے جانے والے مشروبات میں سے ایک ہے اور دنیا بھر کی طرح، چائے کے گرم کپ کے بغیر محفلیں ادھوری رہتی ہیں۔

پہلے لوگ کالی چائے، مسالہ دار چائے، سبز چائے، کشمیری چائے، اور دودھ پتی جیسی اقسام کو ترجیح دیتے تھے تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ چائے کا نیا ذائقہ شہر کی بات بن گیا ہے۔حوالہ