ہر گھنٹے میں 100 بچے نمونیا سے مرتے ہیں۔

پشاور: حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں شعبہ اطفال نے نمونیا کا عالمی دن منایا۔ جس کا مقصد طبی عملے میں اس مہلک بیماری کے علاج کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا تھا۔

اس سلسلے میں آگاہی سیشن اور واک کا اہتمام کیا گیا۔ آگاہی سیشن میں نہ صرف میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کے طلباء بلکہ ماہر ڈاکٹروں نے بھی شرکت کی۔

PEADS B کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر عقیل خٹک نے اعدادوشمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نمونیا سے ہر گھنٹے میں 100 سے زائد بچے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں جب کہ ڈبلیو ایچ او کے اعداد و شمار کے مطابق ہر سال پانچ سال سے کم عمر کے 7 لاکھ سے زائد بچے اس بیماری کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ .حوالہ