ثانیہ مرزا عدنان صدیقی کے ساتھ اسکرین شیئر نہیں کرنا چاہتی: شعیب ملک

کرکٹر کا کہنا ہے کہ اگر ثانیہ نے ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا تو وہ ہمایوں سعید کے ساتھ کام کرتے ہوئے دیکھنا چاہیں گے۔

معروف پاکستانی کرکٹر اور سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو پاکستان کے مشہور ڈرامے اداکار عدنان صدیقی کے ساتھ کبھی کام کرتے نہیں دیکھنا چاہتے۔

انہوں نے یہ ریمارکس ایک ٹی وی شو کے دوران ڈرامہ اداکار اور میزبان آغا علی سے بات چیت کے دوران کہے تاہم انہوں نے اس کی وجوہات بتانے سے انکار کردیا۔

یہ جوڑا باقاعدگی سے اپنے مداحوں کو اپنی زندگی کے بارے میں بصیرت فراہم کرتا ہے اور شو میں کئی سوالات کے جوابات دیتا ہے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ شعیب کس پاکستانی اداکار کے ساتھ نہیں چاہتے ہیں کہ اگر ثانیہ کبھی ڈرامہ انڈسٹری میں ڈیبیو کرتی ہیں تو اس کے جواب میں انہوں نے عدنان صدیقی کا نام لیا۔

شعیب نے کہا کہ عدنان میرے بہت اچھے دوست ہیں لیکن میں نہیں چاہوں گا کہ ثانیہ ان کے ساتھ کبھی کام کرے۔

اس پر ثانیہ نے شعیب سے جواب کی وجہ پوچھی جس پر انہوں نے کہا کہ وہ انہیں بعد میں بتائیں گے۔

تاہم، کرکٹر نے کہا کہ وہ ثانیہ کو عدنان کے دوست ہمایوں سعید کے ساتھ اسکرین شیئر کرتے دیکھنا چاہیں گے۔

شو کے دوران شعیب سے ان کے پسندیدہ پاکستانی اور بھارتی اداکاروں کے بارے میں پوچھا گیا لیکن اس سے پہلے کہ وہ جواب دیتے، ثانیہ نے اپنی پسندیدہ بھارتی اداکار کرینہ کپور کا نام بتا دیا۔

شعیب نے ثانیہ سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ وہ کرینہ کو بہت پسند کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی اداکاروں میں وہ ہانیہ عامر کو پسند کرتے ہیں اور اگر وہ کبھی ڈرامہ انڈسٹری میں آئیں تو وہ اپنی بہترین دوست اشنا شاہ کے ساتھ کام کرنا چاہیں گی۔ حوالہ