کراچی(این این آئی)نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر)مقبول باقر نے سکرنڈ واقعے پر تین رکنی کمیٹی تشکیل دے کر انکوائری کا حکم دیتے ہوئے 4 روز میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو نیو میمن مسجد میں ربیع الاول کے جلوس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے سکرنڈ واقعہ پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ انھوں نے وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر)حارث نواز سے ملاقات کے دوران سکرنڈواقعے سے متعلق تفصیلات حاصل کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے واقعات تکلیف دہ ہیں اور نہیں ہونے چاہئیں۔ وزیراعلی نے کہا کہ انہوں نے واقعے کی تین رکنی کمیٹی کو تحقیقات کرکے چار دن میں رپورٹ دینے کا حکم دیا ہے۔ انکوائری کمیٹی کی سربراہی کمشنر حیدرآباد خالد حیدر شاہ، ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد اور ڈی آئی جی اسپیشل برانچ کریں گے۔ جسٹس باقر نے امید ظاہر کی کہ انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کے بعد مظاہرین اپنا دھرنا ختم کر دیں گے۔ خیال رہے کہ جمعرات کو سکرنڈ کے گاں ماڑی جلبانی میں اداروں کی جانب سے کیے گئے آپریشن میں چار دیہاتی مارے گئے تھے۔ دریں اثنا نگران وزیراعلی نے کہا کہ ربیع الاول ایک عظیم دن ہے اور مذہبی جوش و جذبے سے منایا جاتا ہے ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
عشق مُحَمَّدٍ مذہبی
Recent Posts
نارووال میں لڑکیوں سے زیادتی کے دو ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک، بقیہ گرفتار – ایکسپریس اردو
پریش راول کا ووٹ نہ ڈالنے والے بھارتیوں کو سزا دینے کا مطالبہ – ایکسپریس اردو
ہیلی کاپٹر حادثے سے چند لمحوں قبل ایرانی صدر کی آخری تصویر منظرعام پر آگئی – ایکسپریس اردو
راشد نسیم نے دو دن میں 20 عالمی ریکارڈ توڑ ڈالے – ایکسپریس اردو
وزیر خارجہ سے ترک ہم منصب کی ملاقات، تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر اتفاق – ایکسپریس اردو
بھارتی اداکارہ یامی گوتم کے ہاں بیٹے کی پیدائش – ایکسپریس اردو
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ – ایکسپریس اردو
اسلام آباد ؛ فلسطین کے حق میں دھرنے پر گاڑی چڑھا دی گئی، 2 مظاہرین جاں بحق – ایکسپریس اردو
ہیٹ ویوو کا خدشہ، کراچی میں میٹرک کے 21 سے 27 مئی تک ہونے والے امتحانات ملتوی – ایکسپریس اردو
100 سال سے زائد پُرانے 20 ہزار سِکوں کی نیلامی کا اعلان – ایکسپریس اردو