مصیبت میں مدد کے لیے گُوگل کا نیا ’ایس او ایس‘ فیچر

لندن: گُوگل نے حادثات، سانحات اور ہنگامی حالت میں پھنسے لوگوں کے لیے ایس او ایس الرٹس نامی ایک سروس شروع کردی ہے جس میں فی الحال منتخب ممالک کے لوگوں کو واقعے سے متعلق خبریں، نقشے اور مددگار فون نمبرز مہیا کیے جائیں گے۔
اس اہم فیچر کا مقصد افراتفری میں لوگوں کی مدد اور ان کی جان بچانا ہے جبکہ فیچر کے تحت حادثے کی جگہ موجود افراد کے موبائل پر ازخود یہ الرٹ جاری ہوجائے گا اور یہ معلومات سرچ رزلٹ کے سب سے اوپر نمایاں انداز میں ظاہر ہوں گی۔ جائے واقعہ کی قربت کی بنا پر وقفے وقفے سے معلومات اور الرٹس بھی جاری کئے جاتے رہیں گے۔ گوگل کے مطابق اگر کسی واقعے کے بعد آپ بار بار اسے سرچ کرتے ہیں تو گوگل وقت کے لحاظ سے صورتحال کی ٹائم لائن دکھاتا ہے۔ گوگل میپس پر بحران سے متعلق ایک آئکن پر نمودار ہوجائے گا۔ اس میں ٹریفک جام، سڑکوں کی بندش اور دیگر جگہوں پر پناہ لینے کی معلومات بھی نمودار ہوتی رہیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں