عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے این آر او چاہتے ہیں جو انہیں نہیں ملنا، عظمی بخاری – ایکسپریس اردو

[ad_1]

پہنچی وہیں پر خاک جہاں کا خمیر تھا، عمران خان کے اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کے بیان پر صوبائی وزیر اطلاعات کا ردعمل

پہنچی وہیں پر خاک جہاں کا خمیر تھا، عمران خان کے اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کے بیان پر صوبائی وزیر اطلاعات کا ردعمل

 اسلام آباد: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے این آر او چاہتے ہیں جو انہیں نہیں ملنا۔

عظمیٰ بخاری نے نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کی برسی آنے والی ہے ایسا بدترین دن پاکستان کی تاریخ میں نہیں ہوسکتا، ایک سیاسی جماعت جب باہر نکلتی ہے پولیس والوں کے سر کھولے جاتے ہیں، 2012 سے 2024 تک انکا وطیرہ رہا ہے کہ نقصان ہی کرنا ہے، سیاسی جماعتوں پر پابندی نہیں دہشت گردوں پر ضرور پابندی ہوگی۔

عمران خان کے اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کے بیان پر صوبائی وزیر اطلاعات نے ردعمل میں کہا کہ پہنچی وہیں پر خاک جہاں کا خمیر تھا، اس شعر میں شاعر این آر او مانگنا چاہتا جو اسے نہیں ملنا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے پارٹی قیادت کو اسٹیبلمشنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دیدی

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ کبھی آئی ایم ایف کو خط لکھتے ہیں تو کبھی آئی ایم ایف کے دفتر کے باہر جاکر بیٹھ جاتے ہیں، پاکستان کی کچھ بہتری ہونے لگتی ہے تو یہ لوگ کہتے ہیں ہم چڑھائی کردیں گے۔

عظمی بخاری نے مزید کہا کہ مریم نواز کی 2 ماہ کی حکومت نے نتائج دینا شروع کردیئے ہیں، پنجاب میں آٹے کے تھیلے میں 8 سو روپے کی کمی ہوئی ہے، سبزیوں کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی ہے اور یہ کمی جاری رہے گی۔



[ad_2]

Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں