جمیل نقش وفات 16 مئی

جمیل نقش ایک پاکستانی مصور تھے۔ معروف مصور نے اپنے کام سے خوب نام کمایا اور فن مصوری میں الگ پہچان بنائی، ان کے فن پاروں سے نئی فکر، نئی سوچ اور نیا انداز نمایاں ہوتا ہے۔
1939 میں ہندوستان کے شہر کیرانہ اترپردیش میں پیدا ہوئے اور تقسیم ہند کے بعد پاکستان منتقل ہو گئے۔ انہوں نے نیشنل کالج آف آرٹس میں داخلہ لیا۔ جہاں انہوں نے استاد حاجی شریف سے منی ایچر مصوری کی تربیت لی۔

فنی زندگی
جمیل نقش نے کئی خطاطی کے شاہکار تخلیق کیے اور متعدد کتابوں کے سرورق بنائے۔ جمیل نقش کی مصوری کی خاص بات عورت اور کبوتر کا استعارہ تھا۔ انہوں نے اسلامی خطاطی میں بھی اپنا جداگانہ اسلوب وضع کیا۔جمیل نقش کے بے مثال کام کی نمایش پاکستان، بھارت، برطانیہ اور متحدہ عرب امارات میں ہوئی، 1960ء سے 1968ء کے درمیان وہ مشہور ادبی جریدے سیپ کے شریک مدیر بھی رہے۔ جمیل نقش نے 1970ء سے 1973ء تک پاکستان پینٹرز گلڈ کی صدارت کا منصب بھی سنبھالا۔نامور مصور جمیل نقش کی پینٹنگ موہٹہ پیلس میوزیم میں بھی رکھی گئی جو ایک زندہ آرٹسٹ کے لیے انوکھا اعزاز تھا، جمیل نقش کو 1989ء میں صدارتی تمغائے حسن کارکردگی اور 2009ء میں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔

وفات
16 مئی 2019ء کو بعارضہ نمونیا، سینٹ میری ہسپتال لندن میں بعمر 80 سال 16مئی2019کو ہمیشہ کیلئے ہم سے بچھڑ گئے ، لندن میں ہی تدفین کی گئی۔

جمیل نقش ویب سائٹ