ملک کی مایہ ناز نعت خواں منیبہ کبریٰ شیخ کا تعلق پونا ہندوستان کے علمی اور مذہبی گھرانے سے ہے۔ اْن کے نانا محمد اسمٰعیل عزیزی مہاراشٹر کے امیر جماعت اسلامی تھے، والد کا تعلق دہلی سے تھا۔ منیبہ شیخ کی والدہ صغریٰ بیگم کاتعلق درس و تدریس سے تھا اور انہوں نے محمدی گرلز اسکول بھی قائم کیا ۔ علمی وادبی گھرانے سے تعلق رکھنے والی نعت خواں نے فارسی، اسلامی تاریخ، انڈین اسٹڈیز میں ایم۔اے کیا۔ انھوں نے استاد امراؤ بندو خان سے موسیقی کی باقاعدہ تعلیم حاصل کی اور استاد امیر احمد خان کی بھی شاگر د رہیں۔ سب سے پہلے ریڈیو سے جو نعت پڑھی وہ ’’مرحبا سیّدی مکّی مدنی العربی‘‘ تھی۔ اْس زمانے میں ریڈیو بہت اہم ذریعہ تھا لہٰذا خبروں کے بعد پروگرامز کا آغاز کیا۔ ایک پروگرام’’پلیٹ فارم‘‘ کی پانچ سال کمپیئر نگ کی۔ 1979ء میں حج کا موقع نصیب ہوا۔ حکومت پاکستان نے 14 اگست 1988ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا، آپ 14 مئی 2017ء کو انتقال فرما گئیں ۔ آپ کی بیٹی تحریم شیخ بھی ایک نعت خواں ہے،
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
عشق مُحَمَّدٍ مذہبی
Recent Posts
اسلام آباد ؛ فلسطین کے حق میں دھرنے پر گاڑی چڑھا دی گئی، 2 مظاہرین جاں بحق – ایکسپریس اردو
ہیٹ ویوو کا خدشہ، کراچی میں میٹرک کے 21 سے 27 مئی تک ہونے والے امتحانات ملتوی – ایکسپریس اردو
100 سال سے زائد پُرانے 20 ہزار سِکوں کی نیلامی کا اعلان – ایکسپریس اردو
مریخ پر انسانوں کو لے جانے والے تیز ترین راکٹ پر کام شروع – ایکسپریس اردو
اسرائیل کی جنگی کابینہ کے اہم رکن کی مستعفی ہونے کی دھمکی – ایکسپریس اردو
نمرہ خان بھارتی گلوکار کے ساتھ نئی میوزک ویڈیو لانچ کریں گی – ایکسپریس اردو
اسکولوں میں ٹیلی اسکوپس نصب کرنے کا منصوبہ – ایکسپریس اردو
راکھی ساونت کی رسولی کی سرجری کامیاب – ایکسپریس اردو
ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق، آج حج پر جانا تھا – ایکسپریس اردو
کراچی؛ رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، لیاری گینگ کا انتہائی مطلوب ملزم گرفتار – ایکسپریس اردو