فاروق قیصر وفات14 مئی

فاروق قیصر (ولادت: 31 اکتوبر 1945ء – وفات: 14 مئی 2021ء) پاکستانی فنکار، کارٹونسٹ اور مصنف تھے۔

فاروق قیصر نے اپنی تعلیم کئی شہروں میں حاصل کی۔ انہوں نے میٹرک پشاور سے، ایف اے کوئٹہ سے اور گریجویشن نیشنل کالج آف فائن آرٹس لاہور سے کیا۔ جبکہ فائن آرٹس میں ماسٹرز انہوں نے رومانیہ سے کیاجبکہ 1999ء میں کیلیفورنیا امریکا سے ماس کمیونی کیشن میں بھی ماسٹرز کیا ہے۔ فاروق قیصر نے 70 کے اوائل میں نیشنل کالج آف فائن آرٹس لاہور سے گریجویشن کے بعد فنی زندگی کا آغاز کیا، فنکار،صحافی، ٹی وی شو ہدایت کار، پتلی باز، اسکرپٹ مصنف اور صوتی اداکار ہے۔ قیصر اپنی کامکس کتابوں کی وجہ سے مشہور ہیں۔ قیصر کی بنیادی وجہ شہرت ان کا افسانوی کردار انکل سرگم جو پہلی بار 1976ء میں بچوں کے اردو زبان کے پروگرام کلیاں میں ادا کیا گیا۔ قیصر؛ کارٹونسٹ اور اخباری کالم نگاربھی ہے جو اردو روزنامہ نئی بات، لاہور میں میٹھے کریلے کے عنوان سے چھپتے ہیں۔
کتابیں
مندرجہ ذیل میں قیصر کی چند کتابوں کی فہرست ہے :

ہور پچھو
کالم گالوچ
میٹھے کریلے
میرے پیارے اللہ میاں
کردار
مندرجہ ذیل میں قیصر کے تخلیق کردہ پتلی و دیگر افسانوی کرداروں کی فہرست ہے :

انکل سرگم
ماسی مصیبتے
ہیگا
شرمیلی
رولا
ٹیلی ویژن شو
کلیاں (1976ء) – پی ٹی وی
ڈاک ٹائم (1993ء) – این ٹی ایم
سرگم سرگم (1995ء) – پی ٹی وی
سیاسی کلیاں (2010ء) – ڈان نیوز
سرگم بیک ہوم (2016ء – جاری) – پی ٹی وی
اعزازات
تمغا حسن کارکردگی صدر پاکستان کی صرف سے 1993ء میں