لیونارڈو ڈا ونچی وفات 2 مئی

لیوناردو دی سر پِیئرو دا وِنچی ( Leonardo di ser Piero da Vinci) نشاۃ ثانیہ کے ایک تسکانوی عالم، سائنسدان، حساب دان، مہندس، موجد، تشریحدان، مصّور، مجسمہ ساز، معمار، ماہر نباتیات، موسیقار اور مصنف تھے۔ لیوناردو اکثر نشاۃ ثانیہ کے عظیم ہمہ دان اور ایک مِثلِ اولیٰ شخصیت سمجھے جاتے ہیں۔ اُنکا “ناقابِلِ اتفا تجسس” اور “ہیجان تخیل اِختراع” خوب سراہا جاتا ہے۔ان کو عموماً دُنیا کے معروف ترین مصوّروں میں سے ایک مانا جاتا ہے۔ یہ ایک جُداگانہ صلاحیّت کے حامِل شخص تصوّر کیے جاتے ہیں۔ معروف تاریخ دان ہیلن گارڈنر کے مطابق، ان کے مفادات کی گنجائش اور گہرائی بے مثال تھی اور “یہ ایک غَير مَعمُولی ذہن اور شخصیت رکھتے تھے جس کی وجہ سے یہ ایک پُر اِسرار اور بے واسطہ انسان ظاہر ہوتے تھے”۔ تاہم مارکو روشی بتاتے ہیں کہ اگرچہ لیوناردو کے بارے میں زیادہ قیاس آرائی ہوتی رہتی ہے، دنیا کے بارے میں اُن کا اپنا تصور بنیادی طور پر پُر اِسرار نہیں بلکہ منطقی تھا اور یہ جو آخباخت طریقے استعمال کرتے تھے وہ اُس وقت کے اعتبار سے غیر معمولی تھے۔

لیوناردو ایک مُصدق، پیئرودا ونچی اور ایک کِسان عورت، کاترینا، کے ہاں فلورنس کے علاقے ونچی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے فلورنس کے معروف نقاش، ویروکیو, کی کارگاہ میں تعلیم حاصل کی۔ ان کی ابتدائی پیشہ ورانہ زندگی میلان میں لودوویکو اِل مورو کی خدمت میں گزری۔ بعد میں اُنہوں نے روم، بولونیا اور وینس(وینے تسیا) میں کام کیا۔ اپنی زندگی کے آخری کے سال اُنہوں نے فرانس میں اپنے اُس گھر میں گزارے جو اُنہیں فرانسس اول نے پیش کیا تھا۔

لیوناردو کو بنیادی طور پر ایک نقاش کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ اُن کے کاموں میں مونا لیزہ سب سے مشہور ہے اور دنیا میں اس تصویر کی سب سے زیادہ نقل کی گئی ہے۔ تاہم، ان کی تصویر آخری فسح(آخری عشائیہ)، مذہبی مصّوری کا ایک عالمگیر نمونہ ہے اور اس کے لئے صرف میکل آنجلو کی تصویرآدم کی تشکیل ہی اتنی شہرت کی حامل ہے۔