منور ظریف وفات 29 اپریل

مشہور اداکار منور ظریف جب بھي پردہ اسکرین پرنمودار ہوتے فلم بين ان کي اداکاری ديکھ کر لوٹ پوٹ ہوجاتے۔ اس کی ہر نئی آنے والی فلم میں لوگوں کے لیے قہقہوں کا وافر مقدار میں سامان ہوتا تھا۔ اس کے پرستار اس کے ہر فقرے ،ڈائلاگ اور ہر ادا پر داد کے ڈونگرے برساتے تھے۔ پرستاروں نے اسے شہنشاہ ظرافت کا خطاب دیا۔ اس کی فلمیں دیکھ کر لوگ وقتی طور پر اپنے غم بھلا کر مسکرا لیتے تھے۔ مسکراہٹیں اور قہقہے بانٹنے والے اس شخص کانام محمد منور تھا۔ جو فلمی دنیا میں داخل ہونے کے بعد منور ظریف ہو گیا۔ منور ظریف نے جب فلمی دنیا میں قدم رکھا تو اس وقت مزاحیہ اداکاروں میں ،نرالا،سلطان کھوسٹ، ایم اسماعیل، زلفی، خلیفہ نذیر اور دلجیت مرزا جیسے کامیڈین فلمی صنعت پر چھائے ہوئے تھے۔ ان مزاحیہ اداکاروں کے ہوتے ہوئے منور ظریف نے اپنی منفرد مزاحیہ اداکاری سے اپنی جگہ بنائی۔ سولہ سالہ فلمی کیرئیرمیں تین سوسے زائد اردواور پنجابی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ۔
ابتدائی و خاندانی حالات
منور ظریف 2 فروری 1940ء کو گوجرانوالا کے ایک کمھار خاندان میں پیدا ہوئے۔ منور ظریف چار بھائی تھے ان کا نمبر دوسرا تھا۔ ان سے بڑے بھائی ظریف قیام پاکستان کے بعد کی فلموں میں ظریف کے نام سے اداکاری شروع کی۔ منور ظریف سے چھوٹے دو بھائی مجید ظریف اور رشید ظریف نے بھی فلموں میں کام کیا ۔

منور ظریف کے والد ایک سرکاری آفیسر تھے۔ اپنے بھائی ظریف کی بھری جوانی میں وفات کے بعد محمد منور نے فلمی دنیا میں قدم رکھا اور منور ظریف کا فلمی نام اختیار کیا۔ اُن کی شادی تحصیل کامونکی میں رشتہ داروں کے ہاں خاندانی رضامندی سے ہوئی۔

دور عروج
انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1961ءمیں فلم ” دندیاں” سے کیا۔ اس کے بعد منور ظریف فلموں میں چھوٹے موٹے کردار کرتا رہا جن میں زیادہ تر اپنے بڑے بھائی اداکار ظریف کی ہی نقالی کرتا تھا۔ ان کودھکا اسٹارٹ پنجابی فلم ” ہتھ جوڑی ‘‘ سے ملا۔ 1964ميں ريليز ہونے والي فلم ہتھ جوڑی نے انہيں صف اول کے اداکاروں کی فہرست ميں لاکھڑا کيا۔ وہ منور ظریف نے اداکار رنگیلا کے ساتھ جوڑی بنائی جو برصغیر پاک و ہند کی کامیاب ترین مزاحیہ جوڑیوں میں سے ایک سمجھی جاتی تھی۔ پندرہ برسوں میں اس نے 300 سو سے زائد فلموں میں کام کیا۔ گویا اس کی ہر سال 20 سے 25 فلمیں ریلیز ہوتی تھیں

ان کی مشہور فلموں میں بنارسی ٹھگ، جیرا بلیڈ، موج میلہ، شوکن میلے دی، دامن اورچنگاری، چکر باز، ہمراہی، بدتمیز، نوکر ووہٹی دا اوردیگر شامل ہیں۔
شکریہ وکی