بینیتو موسولینی وفات 28 اپریل

بینیتو امیلکارے آندریا موسولینی (اطالوی: Benito Amilcare Andrea Mussolini)۔ (پیدائش 29 جولائي 1883ء۔ وفات 28 اپریل 1945ء) اٹلی کے وزیر اعظم تھے جن کا دور اقتدار 1922ء سے 1943ء تک کے عرصہ پر محیط ہے۔ انہوں نے اٹلی میں فاشسٹ حکومت قائم کی اور نیشنلزم، فوجی طاقت پر مرتکز اور غیر کمیونزم حکومت کے ساتھ ساتھ سخت قوانین متعارف کرائے۔ ایک جیسے خیالات کے حامی ہونے کی وجہ سے وہ جرمنی کے آمر اڈولف ہٹلر (Adolf Hitler) کے قریبی ساتھی بنے۔

نازی جرمنی کے اتحادی کے طور پرموسولینی جون 1940ء کو جنگ عظیم دوم میں داخل ہوئے اور محوری طاقتوں کے شکست کے نتیجہ میں تین سال بعد اتحادی فوجیں اٹلی میں داخل ہوئيں۔ اپریل 1945ء کو آسٹریا کو فرار کی کوشش میں پکڑے گئے اور کومو جھیل کے کنارے انقلابیوں نے انہیں پھانسی دے دی۔ اس طرح ایک ڈکٹیٹر اپنے عبرت ناک انجام لع پہنچا-