ابراہم لنکن وفات 15 اپریل

ایک ڈاکیے اور کلرک سے زندگی شروع کر کے امریکا کا سولہواں صدر بنا۔ اپنی ذاتی محنت سے قانونی امتحان پاس کر لیا۔ وکالت کا پیشہ اختیار کیا۔ آہستہ آہستہ امریکن کانگرس کا رکن بن گیا۔ 1856ء میں امریکا کی جمہوری جماعت میں شامل ہو گیا۔ 1860ء میں امریکا کا صدر منتخب ہوا۔ 1864ء میں دوبار صدر منتخب ہوا۔ حبشیوں کو غلامی سے آزاد کرانے کی سر توڑ کوشش کی۔ انسان کو انسان کا غلام ہونا غیر فطری سمجھتا تھا۔ 1863ء میں حبشیوں کی آزادی کا اعلان کیا۔

1865ء میں کسی پاگل نے اسے اس وقت گولی مار کر قتل کر ڈالا جب وہ فورڈ تھیٹر میں ڈراما دیکھ رہا تھا۔
متحدہ امریکا کے 5 ڈالر کے کرنسی نوٹ پر ابراہم لنکن کی تصویر ہوتی ہے۔
اگرچہ ابراہم لنکن کی کوششوں سے 1863ء میں افریقی غلاموں کو آزادی ملی لیکن ابراہم لنکن سفید فام لوگوں کو برتر سمجھتا تھا۔

“I, as well as Judge Douglas, am in favor of the race to which I belong having the superior position.”