عالمی یوم سوچ 22 فروری

سوچنے کا عالمی دن ( World Thinking Day) ہر سال 22 فروری کو منایا جاتا ہے۔ یہ منانے کا آغاز سب سے پہلے 1926ء میں چوتھی گرل گائیڈ بین الاقوامی کانفرنس امریکا میں ہوا۔ اِس کانفرنس میں موجود لوگوں نے فیصلہ کیا کہ ایک خاص دن ہونا چاہیے جب گرل گائیڈز اور گرل اسکاؤٹس پوری دنیا میں ایک دوسرے کا شکریہ ادا کرسکیں اور ایک دوسرے کو سراہا جاسکے اور پھر آخرکار 22 فروری کا دن منتخب ہوا۔ اِس دن کو منتخب کرنے کی بھی ایک وجہ تھی، یہ دن لارڈ بیڈن پاول (بوائے اسکاؤٹ تحریک کے بانی) اور ان کی بیوی اولیو (ورلڈ چیف گائیڈ) کی سالگرہ کا دن تھا۔ چناں چہ دنیا ہر سال 22 فروری کو سوچ کا دن مناتی ہے اور اِس سوچ کو منانے کے لیے یک عنوان تجویز کیا جاتا ہے۔

کچھ عنوانات آپ کے سوچنے کے لئے :
کھانے کے بارے میں سوچو ”
“نوجوانوں کے صحت سے متعلق مسائل کے بارے میں سوچو
“برتری حاصل کرتے ہوئے ، بڑھتی دوستی کرکے ، اور بولنے سے اپنی صلاحیتوں کو دریافت کریں”دریافت کرنے کیلئے
“پانی کے بارے میں سوچو”
“ایڈز ، ملیریا اور دیگر بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکیں”
دنیا بھر کی لڑکیاں کہتی ہیں کہ “مل کر ہم انتہائی غربت اور افلاس کا خاتمہ کرسکتی ہیں۔”
دنیا بھر کی لڑکیاں کہتے ہیں کہ “لڑکیوں کو بااختیار بنانا ہماری دنیا بدل دے گا”۔
دنیا بھر کی لڑکیاں کہتے ہیں کہ “ہم اپنے سیارے کو بچا سکتی ہیں
“بچوں کی اموات میں کمی”
“زچگی کی صحت کو بہتر بنائیں
“پرائمری تعلیم تک آفاقی رسائی فراہم کرنا”
“عالمی ترقی کے لئے شراکت کی ترقی”
“جڑیں”
“بڑھو”
“اثر”
“قیادت”
“زندہ دھاگے”
“امن کے لئے ایک ساتھ کھڑے ہو جاؤ
یہ وہ چند عنوانات ہیں جو گزشتہ برسوں میں سوچنے کے لئےدئے گئے- اب آپ یہ بھی سوچ سکتے ہیں کہ کیا یہ عنونات ہماری دنیا کو اور ہماری بچیوں کی زندگی کو بہتر بنا سکتے ہیں ؟ یا آپ کے نزدیک دنیا کو اب کیا سوچنے کی ضرورت ہے ؟