مشاہد اللہ خان وفات 17 فروری

مشاہد اللہ خان پاکستانی سیاست دان 30 نومبر 1952ء کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے،

تعلیم
اسلامیہ ہائی سکول راولپنڈی میں زیرِ تعلیم رہے، پھر گورڈن کالج راولپنڈی سے گریجویشن کی، یونیورسٹی آف کراچی سے 1997ء کو ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی،

سیاسی زندگی
وہ نواز شریف کے آخری دورِ حکومت میں ماحولیاتی تبدیلی کے وفاقی وزیر رہے اور 2009 سے پارٹی کی ٹکٹ پر مسلسل سینیٹر چلے آ رہے تھے۔

مشاہد اللہ خان کی پیدائش راولپنڈی کی تھی لیکن وہ اپنی زندگی کا بڑا حصہ کراچی میں رہے اور یہاں سے مسلم لیگ نواز کی ٹکٹ پر الیکشن بھی لڑتے رہے۔ یہ 1990ء سے مسلم لیگ کا حصہ تھے۔

جنوری 2015ء میں اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف نے انہیں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا سربراہ بنایا لیکن انہوں نے یہ عہدہ لینے سے انکار کیا اور بعد ازاں انہیں وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی بنایا گیا۔

وفات
17 فروری 2021 کو بیماری کی حالت میں اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے، انکی نماز جنازہ بعد نماز ظہر 18 فروری 2021 اسلام آباد ایچ-11 قبرستان میں ادا کی جائی گی-،