سردار عبدالرب نشتر وفات 14 فروری

سردار عبد الرب نشتر (2 اگست 1949ء – 24 نومبر 1951ء) پاکستان کے صوبہ پنجاب کے گورنر رہے۔ وہ 13 جون 1899ء کو پشاور میں پیدا ہوئے اور 14 فروری 1958ء کو کراچی میں فوت ہوئے۔

آپ کاکڑ افغان خاندان کے سربراہ مولوی عبدالحنان خان کے گھر پیدا ہوئے

تعلیم
انہوں نے ابتدائی تعلیم مشن اسکول اور بعد میں سناتن دھرم ہائی اسکول ممبئی سے حاصل کی۔ ۤپ نے بی اے جامعہ پنجاب سے کیا اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے ایل ایل بی کی ڈگری 1925 میں حاصل کی۔

سیاسی زندگی
وہ 1927 سے 1931 تک آل انڈیا کانگریس کے رکن رہے اور 1929 سے 1938 تک پشاور میونسپل کمیٹی کے کمشنر رہے۔ بعد میں اۤپ نے آل انڈیا مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی اور 1932 میں آل انڈیا مسلم لیگ کی کونسل کے رکن بنے۔ آزادی کے بعد پاکستان کی پہلی کابینہ میں آپ بطور وزیر مواصلات شامل ہوئے۔ بعد میں آپ کو صوبہ پنجاب کا گورنر مقرر کیا گیا آپ سیاست میں اصولوں کے پابند تھے۔ اور قانون کی عملداری آپ کا پسندیدہ اصول تھا۔ آپ کواسلام سے بہت زیادہ محبت تھی۔ ہندوؤں کی جانب سے شدھی اور سنگھٹن کی تحریکوں کے مقابلے میں آپ نے اداراہ تبلیغ اسلام بنایا۔ شاہی قلعہ لاہور کا دروازہ انگریزوں نے عوام کے لیے بند رکھا ہوا تھا۔ جب آپ گورنر بنے تو آپ نے اسلامی فن تعمیر کے اس عظیم شاہکار کو عوام کے کھول دیا۔ وفات کے بعد محترمہ فاطمہ جناح کی اجازت سے مزار قائد کے احاطے میں خان لیاقت علی خان اور بابائے قوم کے ساتھ سپرد خاک ہوئے