خیام سرحدی وفات 4 فروری

پاکستان کے سنیئر ٹی وی اداکار۔ ممبئی میں پیدا ہوئے اور پھر اپنے گھر والوں کے ساتھ لاہور آ گئے اور یہاں سے کراچی منتقل ہو گئے۔ خیام سرحدی ہدایتکار ضیا سرحدی کے بیٹے تھے۔ خیام سرحدی نے بیرون ملک امریکا سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد ستر کے دہائی میں ڈراما ’ْایک تھی مینا‘ سے اپنی فنی زندگی کا آغاز کیا۔ ان کے مشہور ڈراموں میں دہلیز، داستان، لازوال، من چلے کا سودا ،غلام گردش اور سورج کے ساتھ ساتھ شامل ہیں۔ فنی خدمات کے اعتراف میں انہیں پرائڈ آف پرفارمنس سے بھی دیا گیا۔ پاکستانی اداکارہ زلے سرحدی ان کی بیٹی ہیں۔
4 فروری 2011 ء کو 62 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ۔ ==فلمیں==* بول* جناح* The Blood of Hussain