سی ڈی اے نے عمران خان کے گھر کو غیر قانونی قرار دے دیا

اسلام آباد سی ڈی اے نے بنی گالہ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے گھر میں ہونے والی تعمیرات کو غیر قانونی قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے درختوں کی کٹائی اور بنی گالہ میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھا تھا جس پر چیف جسٹس نے اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے سی ڈی اے کو تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔ آج (منگل کو) ہونے والی سماعت میں سی ڈی اے کی جانب سے تفصیلی رپورٹ جمع کرائی گئی جس میں عمران خان کے گھر میں ہونے والی تعمیرات کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔
سی ڈی اے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بنی گالہ کے زون 3 اور 4 میں 122 عمارتیں غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی ہیں جبکہ عمران خان کے گھر میں بھی بغیر اجازت تعمیرات کی گئی ہیں جو غیر قانونی ہیں۔ سپریم کورٹ نے کیس کی مزید سماعت کل (بدھ) تک کیلئے ملتوی کردی ہے