انجم اعظمی وفات 31 جنوری

پروفیسر انجم اعظمی (پیدائش: 2 جنوری، 1931ء – وفات: 31 جنوری، 1990ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے ممتاز شاعر اور نقاد تھے۔
انجم اعظمی 2 جنوری، 1931ء کو فتح پور، اعظم گڑھ ضلع، اترپردیش، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام مشتاق احمد عثمانی تھا۔ انہوں نے گورکھپور، الٰہ آباد اور علی گڑھ سے تعلیم حاصل کی اور تقسیم ہند کے بعد 1952ء میں کراچی میں سکونت اختیار کی اور محکمہ تعلیم سے وابستہ ہوئے۔ ان کے شعری مجموعوں میں لب و رخسار، لہو کے چراغ، چہرہ اور زیر آسماں کے نام شامل ہیں جبکہ ان کے تنقیدی مضامین کے مجموعے ادب اور حقیقت اور شاعری کی زبان کے نام سے اشاعت پزیر ہوچکے ہیں۔
انجم اعظمی کو ان کے مجموعہ کلام چہرہ پر 1975ء میں آدم جی ادبی انعام بھی عطا ہوا تھا۔
تصانیف
شاعری
لب و رخسار
لہو کے چراغ
چہرہ
زیر آسماں
تنقید
ادب اور حقیقت
شاعری کی زبان

نمونہ کلام