محمد قلی قطب شاہ وفات 21 جنوری

محمد قلی قطب شاہ (پیدائش: 1565— وفات: 11 جنوری 1612ء) سلطنت قطب شاہی کے پانچویں سلطان تھے۔ ان کا دار السلطنت گولکنڈہ تھا۔ انہوں نے حیدرآباد شہر کی تعمیر کرکے اسے اپنا دار السلطنت بنایا۔ شہر حیدرآباد کو ایرانی شہر اصفہان سے متاثر ہوکر بنوایا یا۔سلطان محمد قلی قطب شاه اردو کے سب سے پہلے صاحب دیوان شاعر تھے –
سلطان محمد قلی قطب شاہ، ابراہیم قلی قطب شاہ کے فرزند تھے۔ انہوں نے شہر حیدر آباد دکن کی تعمیر کی۔ ان کی (پہلی) راجدھانی گولکنڈہ سے شہر حیدرآباد کو منتقل کیا۔ شہر حیدرآباد کی تعمیری ڈیزائن ایرانی آرکٹکٹوں سے کی گئی۔

شہر حیدرآباد کو حضرت امام علی رضی اللہ کے نام سے موسوم کیا گیا۔ اکثر لوگ یہ بھی سوچتے ہیں کہ شہر حیدرآباد دلیروں کا شہر ہے۔

محمد قلی قطب شاہ نے 1591 ء میں شہر حیدرآباد کے درمیان میں چار مینار کی تعمیر کروائی۔

ادب
سلطان قلی قطب شاہ عربی، فارسی اردو اور تیلگو زبانوں میں ماہر تھے۔ ان کی شاعری فارسی اور اردو زبانوں میں ہے۔ اردو شاعری کا دیوان “کلیات قلی قطب شاہ مشہور ہے۔ اور ان کو پہلا صاحب دیوان شاعر(اردو) مانا جاتا ہے۔